شہرہ آفاق فٹبالر لیونل میسی نئے تنازع کا شکار ہوگئے

منگل 22 دسمبر 2015 13:44

شہرہ آفاق فٹبالر لیونل میسی نئے تنازع کا شکار ہوگئے

بارسلونا (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار22دسمبر- 2015ء) بارسلونا کے سٹار کھلاڑی لیونل میسی نئے تنازع میں پھنس گئے ہیں ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 28 سالہ میسی کلب ورلڈ کپ میں فتح کے بعد ساتھی کھلاڑیوں کیساتھ جاپان کے ناریٹا ایئر پورٹ پر پہنچے تو ریور پلیٹ ایف سی کے ایک مداح نے ان پر تھوک دیا جس پر انہوں نے آگ بگولہ ہوکر نامناسب برتاؤ کرنے والے مذکورہ شخص کو مکا رسید کردیا ۔

(جاری ہے)

بارسلونا کے کوچ لوئس اینریکے اور ساتھی کھلاڑیوں لوئیس سواریزاور زیویئر مسچیرانو نے معاملے کو سنبھالا ۔ لیونل میسی کو دیگر شائقین کے بھی سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑا ۔