فرحان اختر شاہ رخ خان اور عامر خان کا دفاع کرنے لگے

منگل 22 دسمبر 2015 13:55

فرحان اختر شاہ رخ خان اور عامر خان کا دفاع کرنے لگے

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 دسمبر۔2015ء) بولی ووڈ اداکار و ہدایت کار فرحان اختر کا کہنا ہے کہ ملک کے حالات کے متعلق اظہار خیال کا حق ہر شہری کو یکساں طور پر حاصل ہے۔ اداکار نے میڈیا کو بتایا کہ اگر شاہ رخ خان اور عامر خان نے ملک میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت اور مذہبی انتہا پسندی کے خلاف متنازعہ بیانات دیے بھی ہیں تو انھیں ملک کے مسائل پر بات کرنے کا حق حاصل ہے۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ اگر کسی کے جذبات کو ان کے بیان سے کوئی ٹھیس پہنچی ہو تو اس سے متعلق بات کرنے کیلئے ضروری ہے کہ ان کی عزت کا خیال رکھتے ہوئے معاملات پر بحث کی جائے۔انھوں نے کہا کہ یہ ضروری نہیں ہے کہ ملکی مسائل پر بات کرنے والا کسی سازش کے تحت ایسا کر رہا ہو۔ واضح رہے سپر سٹارشاہ رخ خان کو اپنی50ویں سالگرہ پر ملک میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کے خلاف متنازعہ بیان دینے اور عامر خان کو ملک میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت پر اہلیہ کرن راوٴ سمیت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے