محمد عامر کی قومی کیمپ میں شمولیت ملکی کرکٹ کیلئے اچھا ہے، انضمام الحق

منگل 22 دسمبر 2015 13:59

محمد عامر کی قومی کیمپ میں شمولیت ملکی کرکٹ کیلئے اچھا ہے، انضمام الحق

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 دسمبر۔2015ء) سابق ٹیسٹ کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ محمد عامر کی قومی کیمپ میں شمولیت پاکستان کرکٹ کیلئے اچھا ہے۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ عامر نے بنگلہ دیش پریمئر لیگ میں اچھا کھیلا اور اگر وہ مستقبل میں پاکستان کیلئے ایسا پی پرفارم کرتے ہیں تو یہ بہت اچھا ہو گا۔

(جاری ہے)

اگلے سال ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان مقابلے پر انضمام نے کہاکہ میچ میں میزبان انڈیا کو ایڈوانٹیج ہو گا۔

انضمام نے کہا کہ پاکستان ہر ورلڈ کپ میں اس امید کے ساتھ داخل ہوا کہ وہ انڈیا کو ہرا سکے گا پر ایسا کبھی نہ ہو سکا۔دونوں ٹیمیں اچھی ہیں اور سخت مقابلہ متوقع ہے۔ تاہم انڈیا کو ایڈ وانٹیج ہو گا کہ پاکستان ورلڈ کپ میں کبھی اسے ہرا نہیں سکا۔ اس مرتبہ پاکستان کو یہ ریکارڈ ختم کرنا ہو گا۔انضمام نے کہا کہ پاکستان اور انڈیا کو ایک دوسرے کے خلاف کرکٹ کھیلنی چاہیے -

متعلقہ عنوان :