نرگس فخری کی پاکستانی اخبارات میں تصویر، بھارتی اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 22 دسمبر 2015 14:00

نرگس فخری کی پاکستانی اخبارات میں تصویر، بھارتی اداکارہ نے خاموشی ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 22 دسمبر 2015 ء) :پاکستان کے قریباً تمام بڑے اخبارات میں موبی لنک کا ایک اشہار شائع کیا گیا ۔ پہلے ہی صفحے پر شائع کیے گئے اشتہار میں بھارتی اداکارہ نرگس فخری کی ایک قابل اعتراض تصویر شائع کی گئی جس میں نرگس فخری کو ہاتھ میںموبائل فون پکڑے لیٹے ہوئے دیکھا گیا۔اس اشتہار کیا اشاعت پر جہاں پیمرا کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا وہیں اخبارات کے فرنٹ پیج پر ایسے اشتہار کی اشاعت کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے اخبارات کے مالکان کو بھی تنقید کی لپیٹ میں لیا گیا ۔

گذشتہ دو روز سے نرگس فخری اور ان کا اخبارات میں شائد کیا گیا یہ اشتہار موضوع بحث رہا جس پر بالآخر نرگس فخری نے بھی اپنی خاموشی توڑ دی۔بھارتی اداکارہ نرگس فخری کی جانب سے جاری کیے گئے ایک آفیشل بیان میں کہا گیا کہ میں موبی لنک کے ساتھ ان کی برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر گذشتہ تین سال سے وابستہ ہوں لیکن کبھی ایسا نہیں ہوا جو اس بار ہوا۔

(جاری ہے)

نرگس فخری کا کہنا تھا کہ میں اس بات سے بے خبر تھی کہ اشتہار میں سے اس خاص حصے کو نمایاں اُردو اخبارات میں اشاعت کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ میں نے ہمیشہ خود کو برانڈ کمیونیکیشن کے لیے استعمال کیا لیکن کبھی یہ نہیں چاہا کہ مجھے اس طرح پیش کیا جائے جہاں میری شخصیت کو قابل اعتراض طورپر پیش کیا جائے۔نرگس فخری کا کہنا تھا کہ میں اور میری ٹیم اس بات سے آگاہ ہوتے ہیں کہ اشتہار کے لیے کس میڈیم، مارکیٹ یا ناظرین کے لیے اشتہار کا کون سا حصہ شائع کیا جائے گا لیکن ہم نے مکمل طور پر اسے ماہرین کے سپرد کر دیا تھاتا کہ وہ بہتر تصویر کا انتخاب کر سکیں۔

واضح رہے کہ نرگس فخری کے اخبارات میں شائع تصویر پر پاکستا نی صحافیوں سمیت تمام قارئین نے بھی مذمت کی ہے جس کے باعث گذشتہ دو روز سے پاکستان میں اس موضوع پر ایک لاحاصل سے بحث چھڑی ہے۔

متعلقہ عنوان :