Live Updates

کھوئی رٹہ پیپلز پارٹی کو شدید جھٹکا ‘درجنوں خاندان پیپلز پارٹی کو خیر آباد کہہ کر تحریک انصاف میں شامل

منگل 22 دسمبر 2015 14:21

کھوئی رٹہ پیپلز پارٹی کو شدید جھٹکا ‘درجنوں خاندان پیپلز پارٹی کو ..

کھوئی رٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 دسمبر۔2015ء) کھوئی رٹہ پیپلز پارٹی کو شدید جھٹکا درجنوں خاندانوں نے پیپلز پارٹی کو خیر آباد کہہ کر محمد رفیق نےئر کی قیاد ت میں تحریک انصاف میں شامل تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں گجر برادری کی اہم شخصیات شامل تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر و سابق وزیر صحت چوہدری محمد رفیق نےئر کو موٹرسائیکلوں گاڑیوں کی ریلی میں ڈاکخانہ بازار سے پتھاں لے جایا گیا سابق صحت وزیر صحت کا والہانہ استقبال کیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ڈھولک کی تھاپ پر سابق وزیر صحت کی گاڑی کے رقص کرتے رہے جگہ جگہ غیر مقدمی بینرز محمد رفیق نےئر کی قد آور تصاویر پی ٹی آئی کے پرچم لگے ہوئے تھے کنڈ پتھا ں کی فضا ء تحریک انصاف کے ترانوں سے گونجتی رہی قافلہ پہنچنے پر تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا تقریب کی صدارت چوہدری فیروز نے کی جبکہ مہمان خصوصی سابق وزیر صحت و پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدر چوہدری محمد رفیق نےئر ایڈووکیٹ تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد رفیق نےئر نے کہا کہ کھوئی رٹہ کے غیور عوام کو سبز باغ دکھانے والے اپنے منتقی انجام کو پہنچ چکے ہیں عوام ان نوسر بازوں اور مداریوں کے جھانسے میں نہیں آئیں گے ساڑھے چارسالوں میں کھوئی رٹہ کے عوام کا بری طرح استحصال کیا گیا تقرریوں اور تبادلوں پر رقم بٹوری گئی تھانہ کچہری میں شرفاء کی پگڑیاں اچھالی گئیں کھوئی رٹہ کے عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونے والے نمائندے نے چڑھوئی میں 18 کالجز دےئے اور کھوئی رٹہ کی عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا گیا چوہدری محمد رفیق نےئر نے مزید کہا کہ آج پڑھے لکھے نوجوان روزگار کی خاطر در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں میرا ماضی گواہ ہے کہ میں نے اپنے دور اقتدار میں میرٹ اور بلا تخصیص روزگار دیا سکولز ، کالجز اور دور دراز علاقوں میں رابطہ سڑکیں دیں عوام کی عزت و نفس جان و مال کا تحفظ کیا ہم نے ہمیشہ میدان سیاست میں اخوت رواداری کو فروغ دیا ہماری خاموشی کو ہرگز کمزوری نہ سمجھا جائے کھوئی رٹہ کے کارکن ہی میرے بازوں اور میرا سرمایہ ہیں ان کی عزت و نفس ،جان و مال کا تحفظ ہی میرا فرض عین ہے کارکن بہروپیوں ، مداریوں اور افواہ ساز فیکٹریوں سے دور رہیں بلکہ اپنی صفو ں میں اتحاد رکھیں اور ہمارے قائدین عمران خان اور بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا پیغام گھر گھر پہنچائیں پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہونے والے رہنماؤں میں چوہدری کرامت ، صوبیدار (ر) محمد نثار ، ڈاکٹر اقبال ، چوہدری رمضان ، چوہدری پنوں ، چوہدری رشید ، چوہدری سلیم ، قمر زمان ، حوالدار(ر) محمد حنیف ، حاجی چوہدری محمد سرور ، مصطفی کسانہ ، چوہدری لطیف ، چوہدری شاہد کسانہ ، حاجی چوہدری عبدالستار ، چوہدری نثار ، حبیب زمان ، محمد تنویر ، چوہدری اشفاق ، چوہدری محمد لطیف آف تجال ، چوہدری لیاقت خان ، حاجی محمد کریم ، چوہدری محمد سید ، چوہدری محمد خالق ، چوہدری محمد اقبال ، نعمان جاوید ، حاجی محمد مشتاق ، چوہدری محمد تاج ، محمد شکیل رضا ، محمد شفیق احمد و دیگر شامل ہیں آخر میں سابق وزیر صحت چوہدری محمد رفیق نےئر نے نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے یقین دلایا کہ آنے والا دور تحریک انصاف کا ہو گا آمدہ الیکشن میں تحریک انصاف آزاد کشمیر بھر میں کامیابی حاصل کر کے عوامی حکومت قائم کر ے گی عوامی دور آئے گا تعمیر و ترقی کے نئے باب کھلیں گے عوامی مسائل حل ہونگے پڑھے لکھے نوجوانوں کو میرٹ پر روزگار ملے گا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات