کراچی : ڈاکٹر عاصم حسین جوڈیشل ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
سمیرا فقیرحسین منگل 22 دسمبر 2015 14:31
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 22 دسمبر 2015 ء) : ڈاکٹر عاصم حسین کو آج انسداد دہشتگردی کی عدالت نمبر دومیں پیش کیا گیا ۔ عدالت میں ڈاکٹر عاصم حسین کے وکیل نے کہا کہ دہشت گردی مقدمے میں ڈاکٹر عاصم حسین کو 30 دسمبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا جائے ۔ جبکہ ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب امجد شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈاکٹر عاصم حسین نیب کی تحویل میں ہیں ، امجد شاہ نے عدالت میںکہا کہ ڈاکٹر عاصم حسین کا نوے روزہ ریمانڈ حاصل کیا جائے گا جس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہڈاکٹر عاصم حسین کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین کرپش اور دیگر الزامات کی تحقیقات کے لیے تئیس دسمبر تک نیب کی تحویل میں ہیں۔ تاہم اب عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر تے ہوئے جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ہے ۔(جاری ہے)
ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف نارتھ ناظم آباد تھانے میں دہشت گردوں کی مالی معاونت اور دہشت گردوں کے طبی علاج سے متعلق مقدمہ درج ہے۔ عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کوجیل بھجوانے کا حکم دیتے ہوئے یہ بھی ہدایت کی قانون کے مطابق آئندہ کل ڈاکٹر عاصم حسین کو نیب کی عدالت میں بھی پیش کیا جائے۔
عدالت نے مزید حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر ملزم کے خلاف گواہوں کے بیانات کی نقول اور فہرست پیش کی جائے، عدالت نے حکم میں کہا کہ آئندہ سماعت میں تفتیشی افسر تمام ریکارڈ پیش کریں جس کے بعد ملزم پر آئندہ سماعت میں فرد جُرم عائد کی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.