سلمان خان کی ”سلطان“ کیلئے ہیروئن کی تلاش ختم

منگل 22 دسمبر 2015 14:55

سلمان خان کی ”سلطان“ کیلئے ہیروئن کی تلاش ختم

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 دسمبر۔2015ء) سپر سٹار سلمان خان کا شمار بولی ووڈ انڈسٹری کے ٹاپ ہیروز میں کیا جاتا ہے۔ انڈسٹری کی تقریباً ہر اداکارہ سپر سٹار کی ہیروئن بننے کی خواہش رکھتی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی سلطان کیلئے بلا آخرہیروئن کا انتخاب کر لیا گیا ہے۔سلطان کی ہیروئن کیلئے نئی لڑکی ناز کا انتخاب کیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق فلمساز آدتیہ چوپڑا اور سلمان خان ناز کے آڈیشن کے بعد خاصے خوش دکھائی دے رہے تھے ،جو ا س بات کا واضح اشارہ ہے کہ ناز ہی”سلطان“ میں سلمان خا ن کی ہیروئن بنیں گی۔تاہم تاحال یش راج فلمز کی طرف سے حتمی فیصلے کا اعلان نہیں کیا گیا۔ واضح رہے اس سے قبل سلطان کی ہیروئن کیلئے دیپکا پڈکون ، کنگنا رناوت اور پرینیتی چوپڑا کے نام زیر غور رہے ہیں۔سپر سٹار سلطان میں ہریانہ سے تعلق رکھنے والے مایہ ناز پہلوان سلطان علی خان کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ علی عباس ظفر کی سلطان آئندہ سال عید کے موقع پر نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

متعلقہ عنوان :