سورج برجاتیا ”کیا کول ہیں ہم3“ بنانے والوں پر برہم

منگل 22 دسمبر 2015 14:55

سورج برجاتیا ”کیا کول ہیں ہم3“ بنانے والوں پر برہم

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 دسمبر۔2015ء)معروف بھارتی فلمساز سورج برجاتیا کا شمار سب سے صاف ستھری فلمیں بنانے والے فلمسازوں میں ہوتا ہے۔حال ہی میں ایکتا کپور کی نئی آنے والی فلم ”کیا کول ہیں ہم3“کا پہلا ٹریلر لانچ کر دیا گیا ہے۔ٹریلر میں فلمساز سورج برجاتیا کے نام اور فلم ”ہم آپ کے ہیں کون“کا مزاق اڑایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ٹریلر میں ہیروئن مندنا کریمی کہتی ہیں میرے ڈیڈی کا نام برجاتیا نہیں کرجاتیا ہیں۔ جبکہ ایک اور منظر میں تشار کپورکو’ ہم آپکے ہیں پورن ‘ جیسے الفاظ کہتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔سورج برجاتیا کا کہنا ہے کہ وہ ایکتا کپور کے خلاف انکا نام اور انکی فلم کا نام اس طرح سے استعمال کرنے پر قانونی کاروائی کریں گے۔ واضح رہے بھارت میں پہلی مرتبہ کوئی پورن فلم عام فلموں کی طرح نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔کیا کول ہیں ہم 3میں اداکارہ مندنا کریمی ، تشار کپور اور آفتاب شیوداسانی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں