اینٹی کرپشن یونٹ نے آسٹریلین خاتون کرکٹر اینجلا ریکس کو معطل کردیا

منگل 22 دسمبر 2015 15:10

اینٹی کرپشن یونٹ نے آسٹریلین خاتون کرکٹر اینجلا ریکس کو معطل کردیا

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 دسمبر۔2015ء) کرکٹ آسٹریلیا کے اینٹی کرپشن یونٹ نے خاتون کرکٹر اینجلا ریکس کو دو سال کے معطل کردیا۔وہ دوران سزا ہرطرح کی کرکٹ سرگرمیوں سے دور رہیں گی۔اینجلا مرکس نے ورلڈ کپ 2015 میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ کے لئے مین آف دی میچ کے معاملے پرشرط لگائی تھی۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق خاتون کرکٹ اینجلا ریکس نے کو ڈ آف کنڈکٹ کی واضح خلاف ورزی کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2015 کے دوران مین آف دی میچ کے لئے شرط لگائی تھی جو کہ کسی طور قابل قبول نہیں۔کرکٹ آسٹریلیا کے اینٹی کرپشن یونٹ نے معاملے کی تحقیقات کرنے کے بعد اینجلا ریکس کو دو سال کے لئے معطل کردیا ہے۔وہ اس دوران کسی بھی قسم کی کرکٹ کاحصہ نہیں ہوں گی۔اینجلا ریکس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آسٹریلین اینٹی کرپشن ایجوکیشن کو اگلے سیزن میں رپورٹ کریں تاکہ انہیں اپنا رویہ بہتر بنانے میں مدد مل سکے اور آئندہ ایسی غلطی نہ کی جائے۔

متعلقہ عنوان :