حقیقت میں دو شادیوں کا سوچ بھی نہیں سکتا ‘ رنویر سنگھ

منگل 22 دسمبر 2015 15:38

حقیقت میں دو شادیوں کا سوچ بھی نہیں سکتا ‘ رنویر سنگھ

کولکتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 دسمبر۔2015ء)معروف بولی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کا کہنا ہے کہ وہ حقیقی زندگی میں دو شادیوں کا سوچ بھی نہیں سکتے ہیں۔ واضح رہے 30سالہ اداکار نے اپنی حال ہی میں نمائش کیلئے پیش کی گئی فلم ”باجی راوٴ مستانی“ میں دو بیویوں کے شوہر کا کردار ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

سنجے لیلا بھنسالی کی باجی راوٴ مستانی میں اداکارہ پریانکا چوپڑا نے رنویر سنگھ’ پیشواباجی راوٴ ‘ کی پہلی بیوی کاشی بائی جبکہ دیپکا پڈکون نے دوسری بیوی مستانی کا کردار ادا کیا ہے۔

اداکار نے حالیہ انٹرویو کے دوران میڈیا کو بتایا کہ وہ اپنے رشتوں میں بالکل شفافیت کے قائل ہیں اور حقیقی زندگی میں دو لوگوں کو اپنے ساتھ ہر گز نہیں باندھ سکتے۔اداکار مستقبل قریب میں یش راج بینر تلے بننے والی فلم ”بے فکرے“ میں اداکاری کے جو ہر دکھاتے نظر آئیں گے