پریانکا چوپڑا کا وطن واپسی پر خوشی کا اظہار

منگل 22 دسمبر 2015 16:38

پریانکا چوپڑا کا وطن واپسی پر خوشی کا اظہار

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 دسمبر۔2015ء)معروف بولی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اپنی پہلی امریکی ٹیلی ویژن سیریز کوانٹکو کی شوٹنگ مکمل کروا کر ممبئی واپس پہنچ گئی ہیں۔اداکارہ نے وطن واپس پہنچ کر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کام مکمل کروا کر بے حد مطمئن اور خوش ہیں۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ اگرچہ انکا بین الاقوامی سیریز میں کام کرنے کا تجربہ شاندار رہا تاہم وہ اپنے گھر اور ملک کو بہت یاد کرتی تھیں۔واضح رہے اداکارہ نے کوانٹکو میں ایلیکس پیرش کا کردار ادا کیا ہے جسے بے حد پزیرائی حاصل ہورہی ہے۔دوسری جانب اداکارہ کی حال ہی میں نمائش کیلئے پیش کی جانے والی فلم ”باجی راوٴ مستانی“ بھی باکس آفس کامیابی حاصل کر رہی ہے۔