کراچی، مقامی عدالت میں ریلوے کی زمین پرقائم مون گارڈن فلیٹس بارے رپورٹ جمع

منگل 22 دسمبر 2015 16:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22دسمبر۔2015ء) کراچی کی مقامی عدالت میں پولیس نے ریلوے کی زمین پرقائم مون گارڈن فلیٹس کے بارے میں رپورٹ جمع کروادی ہے جبکہ بلڈر کے خلاف درخواست میں عدالت سے استدعاکی گئی ہے کہ جب تک کیس کافیصلہ نہیں ہوجاتا بلڈر کومزید فلیٹس اوردکانیں بیچنے سے روک دیاجائے ، مقامی عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مون گارڈن پروجیکٹ میں 186فلیٹس ہیں98سیل اور88فلیٹس آباد ہیں48میں39دکانیں ہیں،بلڈرکے وکیل نے عدالت سے فلیٹس اوردکانیں بیچنے کی اجازت مانگی تودرخواست گزارکے وکیل نے عدالت سے استدعاکی کہ کیس کافیصلہ ہونے تک بلڈر کوفلیٹس اوردکانیں بیچنے سے روکا جائے۔

متعلقہ عنوان :