پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کسی صوبے یا شہر کیلئے نہیں پورے ملک کی ہے :وسیم اکرم

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 22 دسمبر 2015 17:05

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کسی صوبے یا شہر کیلئے نہیں پورے ملک کی ہے ..

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار22دسمبر- 2015ء) قومی ٹیم کے سابق کپتان اور اسلا م آباد یونائیٹڈ کے ڈائریکٹر کرکٹ وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کسی ایک صوبے یا شہر کے لیے نہیں ہے بلکہ اس کے فوائد ملک بھر میں کھیلی جارہی کرکٹ پر پڑیں گے۔

(جاری ہے)

نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پاکستان سپر لیگ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ جیسے ایونٹ ہونے چاہیئیں کیوں کہ ان سے ملک میں چھپا ٹیلنٹ سامنے آتا ہے ،نوجوان ٹیلنٹ ایسے ایونٹ کھیل کر ہی اپنی صلاحیتیں دنیا کے سامنے لا سکتے ہیں ، لیگ میں مقابلہ سخت ہیں تاہم وہ اپنی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کی جیت کے لیے پرامید ہیں ۔

دنیائے کرکٹ کے لیجنڈری باؤلر کا کہنا تھا کہ آندرے رسل اور شین واٹسن اس وقت دنیا کے بہترین آل راؤنڈر ز میں شمار ہوتے ہیں ، وہ سعید اجمل کے بھی مشکور ہیں جنہوں نے ان کی ٹیم میں شمولیت اختیا ر کر نے کی آفر کو قبول کیا ۔اس موقع پر اسلام آبادیونائیٹڈ کے کوچ ڈین جونز کا کہنا تھا کہ اس لیگ سے پاکستان کو ایشیا کپ اور ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے بہترین کھلاڑی ملیں گے ۔