غیر معیاری پچ، آئی سی سی کی بھارتی کرکٹ بورڈ کو وارننگ جاری
ناگپور ٹیسٹ میں دونوں ٹیموں کی طرف سے کوئی بھی بلے باز نصف سنچری کرنے میں ناکام رہا اور سیریز کا اہم ٹیسٹ میچ صرف تین دن میں ہی ختم ہو گیا
منگل 22 دسمبر 2015 17:22
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22دسمبر۔2015ء) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے ناگپور اسٹیڈیم کی پچ کو غیر معیاری قرار دیتے ہوئے بھارتی کرکٹ بورڈ کو وارننگ جاری کر دی ہے۔
(جاری ہے)
میچ ریفری جیف کرو کی رپورٹ پر آئی سی سی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو وارننگ جاری کر دی، بھارت کو جنوبی افریقہ کے خلاف ناگ پور ٹیسٹ میں فتح ضرور ملی لیکن غیر معیاری پچ پر جنوبی افریقی ٹیم پہلی اننگز میں محض انہتر رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی اس ٹیسٹ میں دونوں ٹیموں کی طرف سے کوئی بھی بلے باز نصف سنچری کرنے میں ناکام رہا اور سیریز کا اہم ٹیسٹ میچ صرف تین دن میں ہی ختم ہو گیا۔
ناگ پور اسٹیڈیم کی پچ پر سابق ٹیسٹ کرکٹرز نے شدید تنقید کرتے ہوئے اسے شیطانی پچ قرار دیا تھا۔ ناگپور میں ورلڈ ٹی ٹونٹی کے نومیچز ، شیڈول ہیں۔ بی سی سی آئی کے صدر اور آئیسی سی کے چئیر مین ششانک منوہز کا تعلق بھی ناگ پور سے ہےمزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں بال بال بچ گئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
-
ریکارڈ ساز ایتھلیٹ یوسین بولٹ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے سفیر مقرر
-
قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے عبداللہ زمان فائنل میں پہنچ گئے، ریان زمان سیمی فائنل ہار گئے
-
انڈین پریمیئر لیگ ،دہلی کیپٹلز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گجرات ٹائٹنز کو4رنز سے ہرادیا
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ (کل) کھیلا جائے گا
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.