وفاقی حکومت نے پاکستان اولمپک ایسو سی ایشن کے انتخابات سے قبل پی او اے الیکٹرول لسٹ درست کرنے ، متوازی سپورٹس فیڈریشنز کے تنازعات ختم کرانے کیلئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈئر (ر) خالد سجاد کھوکھر کو اہم ٹاسک سونپ دیا

پاکستان سپورٹس بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے خصوصی اجلاس میں بھی متوازی سپورٹس فیڈریشنز کا معاملہ زیر غور لایا گیا تھا اور اس تنازعہ کو بھی حل کرنے پر بھی زور دیا گیا تھا

منگل 22 دسمبر 2015 17:22

وفاقی حکومت نے پاکستان اولمپک ایسو سی ایشن کے انتخابات سے قبل پی او ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22دسمبر۔2015ء) وفاقی حکومت نے پاکستان اولمپک ایسو سی (پی او اے ) کے آئندہ سال ہونیوالے انتخابات سے قبل پی او اے الیکٹرول لسٹ درست کرنے اور متوازی سپورٹس فیڈریشنز کے تنازعات ختم کرانے کیلئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈئر (ر) خالد سجاد کھوکھر کو اہم ٹاسک سونپ دیا جو پی او اے الیکشن سے قبل دونوں گروپس کے درمیان اختلافات ختم کرانے کی کوششیں بھی کرینگے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان اولمپک ایسو سی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر)سید عارف حسن کی صدارت میں پی او اے کی موجودہ باڈی کی 4سالہ مدت آئندہ سال فروری میں مکمل ہو رہی ہے اور پی او اے انتخابات بھی فروری میں متوقع ہے تاہم پی او اے کے مخالف دھڑے میجر جنرل (ر) اکرم ساہی کی حمایت یافتہ اور پاکستان سپورٹس بورڈ و انٹرنیشنل باڈیز سے الحاق شدہ 9سپورٹس فیڈریشنز زیر اعتاب ہونے اور اولمپک ایسو سی ایشن کی جانب سے ان فیڈریشنز کے متوازی فیڈریشنز بنانے جانے کے عمل کے باعث معاملات خرابی کا شکار ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پی او اے نے کچھ عرصہ قبل پاکستان سپورٹس بورڈ کو ایک خط لکھا تھا جس میں انہوں نے پاکستان سپورٹس بورڈ سے الحاق شدہ مخالف گروپ کی سپورٹس فیڈریشنز کو تسلیم کرنے کی بجائے متوازی سپورٹس فیڈریشنز کا بنا کر ان کی تفصیلات سے پاکستان سپورٹس بورڈ کو آگاہ کیا جن میں اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان ، بیڈمنٹن فیڈریشن، ویٹ لفٹنگ فیڈریشن، جمناسٹک فیڈریشن ، باکسنگ فیڈریشن، نیٹ بال فیڈریشن ، باسکٹ بال فیڈریشن ، ٹیبل ٹینس فیڈریشن اورووشو فیڈریشن شامل ہیں ۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ نے وفاقی حکومت کی مشاورت کے بعد پی او اے کے معاملات کو احسن انداز میں ٹھیک کرنے اور پی او اے کے دونوں گروپس کے درمیان تنازعات کو بھی ختم کرانے کیلئے قابل اعتبار اور غیر جانبدارانہ شخصیت وپاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈئر (ر) خالد سجاد کھوکھر اہم ذمہ داری سونپی ہے جو جلد دونوں گروپس سے ملاقاتیں بھی کرینگے ۔ذرائع کا کہنا تھا کہ حالیہ دنوں ہونیوالے پاکستان سپورٹس بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے خصوصی اجلاس میں بھی متوازی سپورٹس فیڈریشنز کا معاملہ زیر غور لایا گیا تھا اور اس تنازعہ کو بھی حل کرنے پر بھی زور دیا گیا تھا

متعلقہ عنوان :