پاکستان سپرلیگ کیلئے کھلاڑیوں کے انتخاب کا دوسرا مرحلہ ، یونس ، اجمل تاحال نہ بک سکے

منگل 22 دسمبر 2015 17:32

پاکستان سپرلیگ کیلئے کھلاڑیوں کے انتخاب کا دوسرا مرحلہ ، یونس ، اجمل ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22دسمبر۔2015ء) پاکستان سپر لیگ کے لئے کھلاڑیوں کے انتخاب کا دوسرا مرحلہ جاری ہے جس میں فرنچائز سلور اور ایمرجنگ کیٹیگریز سے اپنی اپنی ٹیموں کے لئے کھلاڑی چن رہے ہیں۔ لاہور میں جاری تقریب کے دوران پی ایس ایل میں شامل 5 فرنچائز اپنی اپنی ٹیموں کے انتخاب کے لئے سلور اور ایمرجنگ کیٹیگریز سے کھلاڑی چن رہے ہیں اب تک سلور کیٹیگری سے اسلام آباد یونائٹیڈ نے بابراعظم، عمران خالد،کامران غلام اور عمرامین کا انتخاب کیا ہے ، کراچی کنگز نے افتخاراحمد، نعمان انور ، مشفق الرحیم ، اسامہ میر ، سہیل خان ، پشاورزلمے نے عامریامین ، ڈیوڈ میلن ، عمران خان ، شاہد یوسف ، عبدالرحمان ، کوئٹہ گلیڈیئٹر نے بلال آصف ، اسد شفیق ، محمد نواز ، سعد نسیم ، محمد نبی اور لاہورقلندرز نے ظفرگوہر ، حماد اعظم ، ضیاء الحق ، زوہیب خان اور قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہار علی کا انتخاب کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل کھلاڑیوں کے چناوٴ کے پہلے روز5 ٹیموں نے آئی کون کھلاڑیوں سمیت 3 کیٹیگریزپلائٹینئم، ڈائمنڈ اورگولڈن کیٹیگری میں 9،9 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔ کھلاڑیوں کے چناوٴ کے عمل کے دوران آئی کون کیٹیگری کی بولی میں پشاورزلمے کی جانب سے سب سے پہلے شاہد آفریدی کی بولی لگائی گئی جس کے بعد کراچی کنگزنے شعیب ملک، اسلام آباد یونائیٹیڈ نے شین واٹسن، کوئٹہ گلیڈیئٹرز نے کیون پیٹریسن اورلاہورقلندرزنے کرس گیل کا انتخاب کیا۔ پی ایس ایل کے لئے آئیکون کھلاڑیوں کو فی کس 2،2 لاکھ ڈالردیئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :