Live Updates

پاکستان سپر لیگ کے لئے کھلاڑیوں کے انتخاب کا دوسرا مرحلہ

فرنچائز کی جانب سے سلور اور ایمرجنگ کیٹیگریزسے اپنی اپنی ٹیموں کے لئے کھلاڑیوں کا انتخاب سلور کیٹیگری سے اسلام آباد یونائٹیڈ نے بابراعظم، عمران خالد،کامران غلام،کراچی کنگز نے افتخاراحمد، نعمان انور، مشفق الرحیم، پشاور زلمے نے عامریامین، ڈیوڈ میلن، عمران خان، کوئٹہ گلیڈیئٹر نے بلال آصف،اسد شفیق،محمد نواز، سعد نسیم اور لاہورقلندرز نے ظفرگوہر، حماد اعظم، ضیاالحق اور زوہیب خان کا انتخاب کیا

منگل 22 دسمبر 2015 17:32

پاکستان سپر لیگ کے لئے کھلاڑیوں کے انتخاب کا دوسرا مرحلہ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22دسمبر۔2015ء) پاکستان سپر لیگ کے لئے کھلاڑیوں کے انتخاب کا دوسرا مرحلہ جاری ہے جس میں فرنچائز سلور اور ایمرجنگ کیٹیگریزسے اپنی اپنی ٹیموں کے لئے کھلاڑی چن رہے ہیں۔

(جاری ہے)

لاہور میں جاری تقریب کے دوران پی ایس ایل میں شامل 5 فرنچائز اپنی اپنی ٹیموں کے انتخاب کے لئے سلور اور ایمرجنگ کیٹیگریز سے کھلاڑی چن رہے ہیں اب تک سلور کیٹیگری سے اسلام آباد یونائٹیڈ نے بابراعظم، عمران خالد اورکامران غلام کا انتخاب کیا ہے جب کہ کراچی کنگز نے افتخاراحمد، نعمان انور، مشفق الرحیم، پشاور زلمے نیعامریامین، ڈیوڈ میلن، عمران خان، کوئٹہ گلیڈیئٹر نے بلال آصف،اسد شفیق،محمد نواز، سعد نسیم اور لاہورقلندرز نے ظفرگوہر، حماد اعظم، ضیاالحق اور زوہیب خان کا انتخاب کیا ہے۔

اس سے قبل کھلاڑیوں کے چناوٴ کے پہلے روز5 ٹیموں نے آئی کون کھلاڑیوں سمیت 3 کیٹیگریزپلائٹینئم، ڈائمنڈ اورگولڈن کیٹیگری میں 9،9 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا تھا

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات