نیشنل رینکنگ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ 25 دسمبر سے شروع ہو گی

یمپئن شپ میں شریک مرد و خواتین کھلاڑیوں کے درمیان نو مختلف کیٹگریز کے مقابلے ہوں گے، سیکرٹری ٹینس فیڈریشن

منگل 22 دسمبر 2015 17:36

نیشنل رینکنگ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ 25 دسمبر سے شروع ہو گی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22دسمبر۔2015ء) پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کے تعاون سے اور سندھ ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ساتویں پی ٹی ایف ڈویلپمنٹ سیریز نیشنل رینکنگ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ 25 دسمبر سے کراچی میں شروع ہو گی۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری خالد رحمانی نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں شریک مرد و خواتین کھلاڑیوں کے درمیان نو مختلف کیٹگریز کے مقابلے ہوں گے جن میں جونیئر انڈر 18 سنگلز، گرلز انڈر 18 سنگلز، انڈر 16 سنگلز، انڈر 14 سنگلز، انڈر 12 سنگلز، انڈر 10 سنگلز، انڈر 14 ڈبلز اور انڈر 18 ڈبلز شامل ہیں۔

ایونٹ میں شرکت کے خواہشمند کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 23 دسمبر تک اپنی انٹریز پی ٹی ایف کے سیکرٹری جنرل خالد رحمانی کے پاس جمع کرا دیں۔

متعلقہ عنوان :