قومی سوئمنگ ٹیم کے چناوٴ کے سلسلہ میں اوپن ٹرائلز25 دسمبر سے شروع ہونگے

منگل 22 دسمبر 2015 17:38

قومی سوئمنگ ٹیم کے چناوٴ کے سلسلہ میں اوپن ٹرائلز25 دسمبر سے شروع ہونگے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22دسمبر۔2015ء) پاکستان سوئمنگ فیڈریشن کے زیراہتمام قومی سوئمنگ ٹیم کے چناوٴ کے سلسلہ میں اوپن ٹرائلز25 دسمبر سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد کے سوئمنگ پول میں شروع ہونگے، جس میں ملک بھر سے سوئمز شرکت کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

فری سٹائل، بیک سڑوک، بریسٹ سٹروک، بٹرفلائی ٹیگریز کے مقابلہ جات ہوں گے یہ ٹیم آئندہ برس فروری میں شروع ہونے والی سیف گیمز میں شرکت کرے گی، ٹرائلز تین روز تک جاری رہیں گے۔