پاکستان سپر لیگ کے لئے پانچوں کیٹگریز کے کھلاریوں کی نیلامی مکمل ،ہر ٹیم نے اپنے لیے 16،16 کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا

پی ایس ایل کا انعقاد 4سے 23فروری 2016ء تک دبئی اور شارجہ میں ہوگا،، انگلینڈ ، ویسٹ انڈیز، سری لنکا، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ، بنگلہ دیش اور زمبابوے سمیت کئی ممالک کے کھلاڑی بھی حصہ لیں گے

منگل 22 دسمبر 2015 17:51

پاکستان سپر لیگ کے لئے پانچوں کیٹگریز کے کھلاریوں کی نیلامی مکمل ،ہر ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 دسمبر۔2015ء)پاکستان سپر لیگ کے لئے پانچوں کیٹیگریز کے کھلاریوں کی نیلامی مکمل ہو گئی،جس میں ہر ٹیم نے اپنے لیے 16،16 کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا ہے ۔منگل کے روز کھلاڑیوں کی بولی کے دوسرے مرحلے میں سلور اور ایمرجنگ سٹار کیٹگریز میں شامل کھلاڑیوں کی نیلامی ہوئی جبکہ اس سے قبل پیر کے روز پلاٹینم آئیکون، پلاٹینم، ڈائمنڈ اور گولڈ کیٹگری کیلئے بولی ہوئی تھی۔

پانچوں کیٹگریوں میں 308 ملکی و غیر ملکی کھلاڑی شامل تھے جن میں سے پانچوں ٹیموں نے مجموعی طورپر 80 کھلاڑیوں کو خریدلیا ہے ۔پاکستان سپر لیگ کے کھلاڑیوں کی نیلامی میں دوسرے روز اسلام آباد کی ٹیم کو پہلا موقع دیا گیا جہاں انہوں نے نوجوان بلے باز بابراعظم کا چناؤ کیا ۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم میں طویل عرصے تک قومی ٹیم سے باہر رہنے والے مایہ ناز آل رانڈر عبدالرزاق کو لاہور قلندرز نے سپلیمنٹری کیٹگری میں اپنی ٹیم کے لیے چن لیا ۔

جبکہ کوئٹہ کی ٹیم نے سری لنکا کے سابق کپتان کمار سنگاکارا کو حاصل کرلیا تاہم قومی ٹیم کے سابق ٹی ٹونٹی چمپئن کپتان یونس خان کو نظرانداز کیا گیا۔پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی کو لاہور قلندر کی ٹیم نے سلور کیٹگری میں سب سے آخر میں خریدا ہے اور ذرائع کے مطابق وہ اپنی ٹیم کی کپتانی بھی کریں گے۔ذرائع کے مطابق کراچی کی جانب سے سلور کیٹگری میں منتخب کئے گئے کھلاڑیوں میں افتخار احمد، نعمان انور ، اسامہ میر ، سہیل خان اور بنگلہ دیش کے مشفیق الرحیم شامل ہیں۔

لاہور کی ٹیم میں اظہر علی کے علاوہ ظفر گوہر، حماد اعظم، ضیا الحق اور زوہیب خان شامل ہوئے ۔ اسلام آباد نے سلور کیٹگری میں بابر اعظم ،عمر امین اور کامران غلام سمیت عمران خالد اور سیم بلینگ کا انتخاب کیا۔ کوئٹہ کی ٹیم میں آل رانڈر بلال آصف، اسد شفیق، محمد نواز ، سعد نسیم اور افغانستان کے محمد نبی شامل ہوئے جبکہ پشاور نے عامر یامین ، ڈیوڈ ملان، عمران خان جونیئر، شاہد یوسف اور اسپنر عبد الرحمان کا چنا ؤکیا۔

واضح رہے کہ نیلامی کے پہلے روز پشاور زلمی نے پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی، کراچی نے شعیب ملک، کوئٹہ نے کیون پیٹرسن، اسلام آباد نے شین واٹسن اور لاہور نے کرس گیل سمیت 9 نامور کھلاڑیوں کو حاصل کیا۔پی ایس ایل کی 5 کیٹگریاں جس میں پلاٹینیئم، ڈائمنڈ، گولڈ، سلور اور ایمرجنگ شامل ہیں۔پی ایس ایل کے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ میں منتخب کردہ کھلاڑی اور ان کی ٹیمیں یہ ہیں۔

پشاور زلمی میں کپتان شاہد آفریدی (پاکستان)،وہاب ریاض (پاکستان)،ڈیرن سیمی (ویسٹ انڈیز)،کامران اکمل (پاکستان)،محمد حفیظ (پاکستان)،کرس جارڈن (انگلینڈ)،تمیم اقبال (بنگلہ دیش)،جنید خان (پاکستان)،جیمز ایلن بے (آسٹریلیا)،عامر یامین (پاکستان)،ڈیوڈ ملان (انگلینڈ)،عمران خان جونیئر(پاکستان)،شاہد یوسف (پاکستان)،عبدالرحمٰن (پاکستان)،مصدق احمد علی (پاکستان)،حسن علی (پاکستان)،محمد اصغر (پاکستان)،بریڈ ہوج (آسٹریلیا)شامل ہیں۔

کراچی کنگزمیں کپتان شعیب ملک (پاکستان)،سہیل تنویر (پاکستان)،شکیب الحسن (بنگلہ دیش)،عماد وسیم (پاکستان)،روی بوپارا(انگلینڈ)،لینڈل سمنز(ویسٹ انڈیز)،محمد عامر (پاکستان)،بلاول بھٹی (پاکستان)،جیمز وینس (انگلینڈ)،افتخار احمد (پاکستان)،نعمان انور(پاکستان)،مشفق الرحیم (بنگلہ دیش)،اسامہ میر (پاکستان)،سہیل خان (پاکستان)،میرحمزہ (پاکستان)،سیف اﷲ بنگش (پاکستان)،تلکارتنے دلشان (سری لنکا)، شاہ زیب حسن (پاکستان)شامل ہیں۔

لاہور قلندرزمیں کرس گیل (ویسٹ انڈیز)،عمر اکمل (پاکستان)،ڈیون براوو (ویسٹ انڈیز)،محمد رضوان (پاکستان)،یاسر شاہ (پاکستان)،صہیب مقصود (پاکستان)،مستفیض الرحمٰن(بنگلہ دیش)،کیون کوپر (ویسٹ انڈیز)،کیمرون ڈیلپورٹ (جنوبی افریقہ)،ظفرگوہر (پاکستان)،حماد عظم (پاکستان)،ضیاالحق (پاکستان)،زوہیب خان (پاکستان)،اظہر علی (پاکستان)،نوید یاسین (پاکستان)،عدنان رسول (پاکستان)،عبدالرزاق (پاکستان)،مختار احمد (پاکستان)شامل ہیں۔

کوئٹہ گلیڈیٹرزمیں کپتان سرفرازاحمد(پاکستان)، کیون پیٹرسن (انگلینڈ)،احمد شہزاد (پاکستان)،انور علی (پاکستان)،جیسن ہولڈر (ویسٹ انڈیز)،لیوک رائٹ (انگلینڈ)،ذوالفقار بابر (پاکستان)،عمر گل (پاکستان)،ایلٹن چیگمبرا (زمبابوے)،بلال آصف (پاکستان)،اسد شفیق (پاکستان)،محمد نواز (پاکستان)،سعد نسیم (پاکستان)،محمد نبی (افغانستان)،اکبرالرحمٰن (پاکستان)،بسم اﷲ خان (پاکستان)،کمارسنگاکارا(سری لنکا)،اعزاز چیمہ (پاکستان)شامل ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈمیں کپتان مصباح الحق(پاکستان)،شین واٹسن (آسٹریلیا)،آندرے رسل (ویسٹ انڈیز)،سیموئیل بدری (ویسٹ انڈیز)،محمد عرفان (پاکستان)،بریڈ ہیڈن (آسٹریلیا)،شرجیل خان (پاکستان)،محمد سمیع (پاکستان)،خالد لطیف (پاکستان)،بابر اعظم (پاکستان)،عمران خالد (پاکستان)،کامران غلام (پاکستان)،عمرامین (پاکستان)،سیم بلنگز (انگلینڈ)،رومان رئیس (پاکستان)،عماد بٹ (پاکستان)،اشعر زیدی (انگلینڈ)،سعید اجمل (پاکستان) شامل ہیں۔

پاکستان سپر لیگ کیلئے انڈیا، نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی ٹیموں میں سے کسی کھلاڑی کو منتخب نہیں کیا گیا۔یاد رہے کہ پی ایس ایل کے کھلاڑیوں کی نیلامی کا عمل پیر کے روز لاہور میں ہوا جہاں سب سے پہلی نیلامی، لیگ کے آئیکون کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل شاہد آفریدی کی ہوئی جنھیں پشاور زلمے نے جبکہ قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کو کراچی کنگز نے حاصل کرلیا۔

قرعہ اندازی کیذریعے اسلام آباد کی ٹیم کو سب سے پہلے کھلاڑی کا انتخاب کرناتھا لیکن اسلام آباد نے پشاور کی ٹیم کے ساتھ اپنی باری تبدیل کرلی۔کوئٹہ کی ٹیم نے انگلینڈ کے مشہور بلے باز کیون پیٹرسن کو حاصل کرلیا، اسلام آباد یونائیٹڈ نے آسٹریلیا کے آل رانڈرشین واٹسن کو جبکہ ویسٹ انڈیز کے بلے باز کرس گیل کو لاہور قلندرز منتخب کرنے میں کامیاب ہوئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یارخان نے پی ایس ایل کے کھلاڑیوں کی باقاعدہ نیلامی کا اعلان کیا اور ان کی موجودگی میں کراچی کنگز کا لوگو متعارف کروایا گیا۔پی ایس ایل کا انعقاد 4سے 23فروری 2016ء تک دبئی اور شارجہ میں ہوگا۔ پاکستان سپر لیگ میں دنیا کے مشہور کھلاڑی شامل ہیں جس میں سب سے زیادہ انگلینڈ کے کھلاڑی شامل ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز، سری لنکا، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ، بنگلہ دیش اور زمبابوے سمیت کئی ممالک کے کھلاڑی بھی حصہ لیں گے۔