پی ایس ایل میں فرنچائزوں نے کھلاڑیوں کو خریدنے کے بعد اپنے دستوں کے کپتانوں کا بھی اعلان کر دیا

آفریدی حسب توقع پشاور کے کپتان مقرر ،سرفراز احمد کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت سونپی گئی ہے،مصباح الحق کو اسلام آباد یونائیٹڈڈ، شعیب ملک کو کراچی کنگز ،لاہور قلندر کے کپتان کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا

منگل 22 دسمبر 2015 17:51

پی ایس ایل میں فرنچائزوں نے کھلاڑیوں کو خریدنے کے بعد اپنے دستوں کے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 دسمبر۔2015ء) پا کستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں فرنچائزوں نے کھلاڑیوں کو خریدنے کے بعد اپنے دستوں کے کپتانوں کا بھی اعلان کر دیا۔ آفریدی حسب توقع پشاور کے کپتان مقرر کئے گئے ہیں جبکہ سرفراز احمد کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت سونپی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیرانتظام اگلے سال فروری میں یو اے ای کے میدانوں پر کھیلی جانیوالی پاکستان سپر لیگ کیلئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ اور خرید کے مرحلے کے بعد اب فرنچائزڈ ٹیموں نے اپنے کپتانوں کے ناموں کا بھی اعلان کر دیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیرانتظام اگلے سال فروری میں یو اے ای کے میدانوں پر کھیلی جانیوالی پاکستان سپر لیگ کیلئے کھلاڑیوں کی ڈرافنٹنگ اور خرید کے مرحلے کے بعد اب فرنچائزڈ ٹیموں نے اپنے کپتانوں کے ناموں کا بھی اعلان کر دیا ہے جن میں شاہد آفریدی کو پشاور زالمی، مصباح الحق کو اسلام آباد یونائیٹڈڈ، شعیب ملک کو کراچی کنگز جبکہ سرفراز احمد کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جبکہ لاہور قلندر کے کپتان کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا جو ممکنہ طور پر کرس گیل یا عمراکمل میں سے کوئی ایک ہو سکتا ہے۔