کراچی، جمعیت نظریہ پاکستان کی محافظ اورروشن مستقبل کی نوید ہے ،ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی

منگل 22 دسمبر 2015 18:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 دسمبر۔2015ء) جماعت اسلامی سندھ کے امیرو سابق ناظم اسلامی جمعیت طلباء کراچی ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا ہے کہجمعیت نظریہ پاکستان کی محافظ اورروشن مستقبل کی نوید ہے۔جمعیت صالح طلباء کی وہ تنظیم ہے کہ جس نے طلباء کو دینی وتعلیمی شعور کے ساتھ کامیاب اُخروی زندگی کیلئے بندگی رب کا حقیقی مفہوم سمجھایا۔

انہوں نے آج اسلامی جمعیت طلباء کے 68ویں یوم تاسیس پر جاری کردہ اپنے پیغام میں مزید کہاکہ جمعیت امت کی امیدوں کی کرن اورپاکستان کے بھتر مستقبل کی نوید ہے۔جمعیت نے سیاست سے لیکرمعیشت تک زندگی کے ہردائری میں ملک و قوم کوخدمت خلق کے جذبے سے سرشار قابل اوردیانتدار قیادت فراہم کی ہے۔ جمعیت کے ہی نوجوان تھے کہ جنہوں نے تعلیمی اداروں میں سیکولرازم واشتراکیت سے مقابلے سے لیکر ملک کو دولخت ہونے سے بچانے تک اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے دفاع وطن کی جنگ لڑی ہے۔

(جاری ہے)

جمعیت کے پاک باز نوجوان آج بھی اقامت دین،اﷲ اور اس کے رصول کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق طلباء کے سیرت وکردار کی تعمیر کے ذریعے رضائے الہٰی کا حصول اورملک کی نظریاتی وجغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کی جدوجہد میں مصروف عمل ہیں۔ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان لاکھوں طلبہ کو اپنی آغوش میں لے کر انہیں علم وتحقیق اور علم وعمل کے ذریعے قرآن وسنت سے جوڑ کرخوبصورت معاشرے کی تعمیرمیں بہت اہم کردار ادا کررہی ہے ۔

آج وطن عزیز جن اندرونی و بیرونی طور پر جن مشکلات و سازشوں میں گھرا ہوا ہے وہاں پر جمعیت کے نوجوانوں کی ذمہ دارایاں پھلے سے بھی زیادہ بڑہ جاتی ہیں۔یاد رہے کہ 23دسمبر1947ء کو پھول بلڈنگ لاہور میں اسلامی جمعیت طلبہ کا قیام عمل میں لایا گیاتھاجو آج ایک تناوراور شجرسایہ دار دخت کی شکل اختیار کرگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :