اقوام متحدہ کے دفاتر پر فلسطینی اتھارٹی کا پرچم لہرائے جانے کے بعد پہلی بارفلسطینی ریاست کی باضابطہ رکنیت کی راہ ہموار ہوگئی

ریاست نے اپنا پاسپورٹ بھی منظرعام پرلانے کا فیصلہ کر لیا

منگل 22 دسمبر 2015 18:15

اقوام متحدہ کے دفاتر پر فلسطینی اتھارٹی کا پرچم لہرائے جانے کے بعد ..

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 دسمبر۔2015ء) ستمبر میں اقوام متحدہ کے دفاتر پر فلسطینی اتھارٹی کا پرچم لہرائے جانے کے بعد پہلی بارعالمی ادارے میں فلسطینی ریاست کی باضابطہ رکنیت کی راہ ہموار ہوئی ہے اور اس ریاست نے اپنا پاسپورٹ بھی منظرعام پرلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق سفارتی محاذ پر فلسطینی ریاست کی ایک تازہ پیش رفت کا اعلان حال ہی میں صدر محمود عباس نے یونانی وزیراعظم ’’الیکسیس زیبراس‘‘ سے ایتھنز میں ایک مشترکہ نیوز کانفرنس کے دوران یہ کہہ کر کیا کہ عنقریب فلسطینی ریاست کا پاسپورٹ بھی منظرعام پر لایا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ دنیا بھر میں قائم فلسطینی قونصل خانوں اور ہائی کمیشنز میں سفارتی دستاویزات ’’مملکت فلسطین‘‘ کے نام سے مہربند کر دی گئی ہیں۔ نئی دستاویزات میں فلسطینی اتھارٹی کی جگہ ’ ریاستِ فلسطین‘ کا نام رکھا گیا ہے۔ اگلے ایک سال کے دوران فلسطینی ریاست کا پاسپورٹ بھی تیار کر لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :