کراچی، پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کا سرکاری اسپتالوں کی نجکاری کے خلاف احتجاج جار ی رکھنے کا اعلان

منگل 22 دسمبر 2015 18:48

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 دسمبر۔2015ء) پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے مرکزی صدرنیاز حسین بھٹو نے ہسپتالوں کی نجکاری کے خلاف سندھ بھر میں احتجاج جار ی رکھنے کا اعلان کردیا،نجکاری کے خلاف آج ٹھٹھہ سجاول ،بدین سانگھڑ ، عمر کوٹ، حیدرآباد ، جامشورو، دادو ، لاڑکانہ ،قمبر شہداد کوٹ ،شکارپور ،جیکب آباد ،کشمور کندھ کوٹ گھوٹکی اور خیر پور میرس کی اضلاع کے تعلقہ ہسپتالوں اور ضلعی ہیڈ کواٹرز و ٹیچنگ ہسپتالوں کے پیرامیڈیکل ملازمین نے بینر اور پلے کارڈ اٹھا کر بھرپور حتجاجی مظاہرہ کیا۔

پیرا میڈیکل کے مظاہرے میں ہسپتالوں میں کام کرنے والے ڈاکٹرز و نرسز کی ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے بھی بھر پور شرکت کی ۔پیرا میڈیکل ملازمین کا مطالبہ ہے کہ حکومت سندھ فالفور اپنے نجکاری فیصلے کو واپس لیکر ہسپتالوں میں بہتری لائے۔

(جاری ہے)

مرکزی صدر نیاز حسین بھٹو نے کہا کہ وزیر صحت نے اپنی پہلی پریس کانفرنس میں بڑے فخر سے دعوا کیا تھا کہ اگر 6ماہ میں ہسپتالوں کی حالت بہتر نہ بنا سکا تو میں وزارت سے فوری استعفیٰ دیدونگا ۔

وزیر صحت نے ہسپتالوں کی کارکردگی کو بہتر نہیں بنایا بلکہ ہسپتالوں کو تباہی کے کنارے ضرور پہنچادیا ۔ انہوں نے اپنے کلاس میٹ اور دوستوں کو اچھی پوسٹوں پر تعینات کردیا اور کروڑوں کی بجٹ ہر ایک ہسپتال میں ہونے کے باوجود مریض دواؤں کیلئے دھکے کھا رہے ہیں ہسپتالوں کو ایک سازش کے تحت نا اہل ،کرپٹ اور راشی افسران کو مقرر کرکے جواز بنایا گیا ہے کہ ہسپتالوں کو NGOs کے حوالے کیا جائے اسی سازش کے تحت کراچی کی ہسپتالوں کے ساتھ ساتھ سندھ کے 23 اضلاع کی ہسپتالیں بجٹ ،ملازمین ،بلڈنگ اکیومنٹ،مشینری اور غریب مریضوں کے ساتھ اپنے مفاد کے خاطر بغیر کسی گارنٹی کے غیر ملکی NGOs کو سندھ کی تمام ہسپتالیں بیچی جارہی ہیں ۔

اسٹل ملز اور پی آئی اے کی بجکاری کے خلاف آواز اٹھانے والی جماعت کی سند ھ حکومت آج حقوق سلب کررہی ہے نیاز حسین بھٹو نے کہا کہ ہم ایسے کسی بھی فیصلے پر NGOsکو قبضہ نہیں کرنے دینگے احتجاجی مظاہروں کے ساتھ ہر ایک ہسپتال میں آنے والے NGO اہلکار وں اور وزیر صحت ،سیکرٹیری صحت اور ڈی جی ہیلتھ کے دفاتر کا گھیراؤ کرینگے۔یہ سندھ کے عوام کی بد نصیبی ہے کہ ان کے ووٹ سے بنے والے وزیر ان کو علاج و تعلیم کی سہولت فراہم کرنے میں بھی ناکام ہوگئے ہیں ۔وزیر رہنے یا ہونے کا کیا جواز رہتا ہے ہمار ا مطالبہ ہے کہ یہ تینوں حضرات فالفور استعفیٰ دیکر گھروں کو چلے جائیں۔