پی ایس ایل میں کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کا عمل مکمل،5 ٹیموں نے اپنی پسند کے98 کر کٹرز چن لئے
اسلام آباد ، لاہور ، پشاور نے 20،20 ، کراچی اور کوئٹہ نے 19 ،19 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا کوئٹہ نے سری لنکا کے سابق کپتان کمار سنگاکارا کو حاصل کرلیا ، یونس خان نظرانداز
منگل 22 دسمبر 2015 18:56
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 دسمبر۔2015ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے ، لیگ میں شامل تمام فرنچائزوں نے اپنے اپنے سکواڈز مکمل کر لیے ہیں ، اسلام آباد ، لاہور اور پشاور نے 20،20 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے جب کہ کراچی اور کوئٹہ نے 19 ،19 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے ، مایہ ناز آف سپنر سعید اجمل کو اسلام آباد نے خریدا جبکہ قومی ٹیم کے تجربہ کار بلے باز یونس خان نہ بک سکے ، نیلامی میں دوسرے روز طویل عرصے تک قومی ٹیم سے باہر رہنے والے مایہ ناز آل راؤنڈر عبدالرزاق کو لاہور قلندرز نے اپنی ٹیم کے لیے چن لیا جبکہ کوئٹہ نے سری لنکا کے سابق کپتان کمار سنگاکارا کو حاصل کرلیا تاہم قومی ٹیم کیسابق ٹی ٹونٹی چمپیئن کپتان یونس خان کو نظرانداز کیا گیا . پی ایس ایل میں پشاور زلمی نے شاہد آفریدی (پاکستان) ، وہاب ریاض (پاکستان)، ڈیرن سیمی (ویسٹ انڈیز)،کامران اکمل (پاکستان)،محمد حفیظ (پاکستان)،کرس جارڈن (انگلینڈ)،تمیم اقبال (بنگلہ دیش)،جنید خان (پاکستان)،جیمز ایلن بے (آسٹریلیا)،عامر یامین (پاکستان)،ڈیوڈ ملان (انگلینڈ)،عمران خان جونیئر(پاکستان)،شاہد یوسف (پاکستان) ،عبدالرحمٰن (پاکستان)،مصدق احمد علی (پاکستان)،حسن علی (پاکستان)،محمد اصغر (پاکستان)،بریڈ ہوج (آسٹریلیا)،اسراراﷲ (پاکستان) اور تاج ولی (پاکستان) شامل ہیں ، کراچی کنگز کا سکواڈ شعیب ملک (پاکستان)،سہیل تنویر (پاکستان)،شکیب الحسن (بنگلہ دیش)،عماد وسیم (پاکستان)،روی بوپارا(انگلینڈ)،لینڈل سمنز(ویسٹ انڈیز)،محمد عامر (پاکستان)،بلاول بھٹی (پاکستان)،جیمز وینس (انگلینڈ)،افتخار احمد (پاکستان)،نعمان انور(پاکستان)،مشفیق الرحیم (بنگلہ دیش)،اسامہ میر (پاکستان)،سہیل خان (پاکستان)،میرحمزہ (پاکستان)،سیف اﷲ بنگش (پاکستان)،تلکارتنے دلشان (سری لنکا)،شاہ زیب حسن (پاکستان) اور فواد عالم (پاکستان) شامل ہیں ، لاہور قلندرز کے سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں میں کرس گیل (ویسٹ انڈیز)،عمر اکمل (پاکستان)،ڈیون براوو (ویسٹ انڈیز)،محمد رضوان (پاکستان)،یاسر شاہ (پاکستان)،صہیب مقصود (پاکستان)،مستفیض الرحمٰن(بنگلہ دیش)،کیون کوپر (ویسٹ انڈیز)،کیمرون ڈیلپورٹ (جنوبی افریقہ)،ظفرگوہر (پاکستان)،حماد عظم (پاکستان)،ضیاالحق (پاکستان)،زوہیب خان (پاکستان)،اظہر علی (پاکستان)،نوید یاسین (پاکستان)،عدنان رسول (پاکستان)،عبدالرزاق (پاکستان)،مختار احمد (پاکستان) اور احسان عادل (پاکستان) ہیں ، کوئٹہ گلیڈیٹرز کی ٹیم میں کیون پیٹرسن (انگلینڈ)،احمد شہزاد (پاکستان)،سرفراز احمد (پاکستان)،انور علی (پاکستان)،جیسن ہولڈر (ویسٹ انڈیز)،لیوک رائٹ (انگلینڈ)،ذوالفقار بابر (پاکستان)،عمر گل (پاکستان)،ایلٹن چیگمبرا (زمبابوے)،بلال آصف (پاکستان)،اسد شفیق (پاکستان)،محمد نواز (پاکستان)،سعد نسیم (پاکستان)،محمد نبی (افغانستان)،اکبرالرحمٰن (پاکستان)،بسم اﷲ خان (پاکستان)،کمارسنگاکارا(سری لنکا)،اعزاز چیمہ (پاکستان) اور رمیز راجا جونیئر (پاکستان) شامل ہیں ، اسلام آباد یونائیٹڈ کے سکواڈ میں شین واٹسن (آسٹریلیا)،مصباح الحق (کپتان)،آندرے رسل (ویسٹ انڈیز)،سیموئیل بدری (ویسٹ انڈیز)،محمد عرفان (پاکستان)،بریڈ ہیڈن (آسٹریلیا)،شرجیل خان (پاکستان)،محمد سمیع (پاکستان)،خالد لطیف (پاکستان)،بابر اعظم (پاکستان)،عمران خالد (پاکستان)،کامران غلام (پاکستان)،عمرامین (پاکستان)،سیم بلنگز (انگلینڈ) ،رومان رئیس (پاکستان)،عماد بٹ (پاکستان)،اشعر زیدی (انگلینڈ)،سعید اجمل (پاکستان)،حسین طلعت (پاکستان) اور عمر صدیق (پاکستان) شامل ہیں ، پی ایس ایل کے کھلاڑیوں کی نیلامی کا عمل گزشتہ روز لاہور میں ہوا جہاں سب سے پہلی نیلامی لیگ کے آئیکون کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل شاہد آفریدی کی ہوئی جنھیں پشاور زلمے نے جبکہ قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کو کراچی کنگز نے حاصل کرلیا�
(جاری ہے)
�
مزید کھیلوں کی خبریں
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
-
ریکارڈ ساز ایتھلیٹ یوسین بولٹ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے سفیر مقرر
-
قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے عبداللہ زمان فائنل میں پہنچ گئے، ریان زمان سیمی فائنل ہار گئے
-
انڈین پریمیئر لیگ ،دہلی کیپٹلز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گجرات ٹائٹنز کو4رنز سے ہرادیا
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.