ڈاکٹر عاصم حسین کیس ،رینجرز نے سندھ ہائیکورٹ میں تفتیشی افسر کیخلاف متفرق درخواست دائر کردی

منگل 22 دسمبر 2015 19:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 دسمبر۔2015ء) ڈاکٹر عاصم حسین کیس میں رینجرز نے سندھ ہائیکورٹ میں تفتیشی افسر کیخلاف متفرق درخواست دائر کردی ہے۔

(جاری ہے)

رینجرز کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ تفتیشی افسر نے دہشت گردی کے الزام میں گرفتار ڈاکٹر عاصم کو از خود رہا کردیا ہے جبکہ تفتیشی افسر نے ٹھوس شواہد کو نظر انداز کر کے بدنیتی پر مبنی رپورٹ عدالت میں پیش کی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے تفتیشی افسر کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم کو گرفتار کر کے اے ٹی سی میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے اسلئے تفتیشی افسر ڈی ایس پی الطاف حسین کیخلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ سیکشن 27 کے تحت کاروائی کی جائے۔ درخواست مدعی مقدمہ سپرنٹنڈنٹ رینجرز عنایت اﷲ درانی نے دائر کی۔