آئی ٹی ایف کا پاکستان کو ڈیوس کپ کی میزبانی نہ دینا مایوس کن ہے،عقیل خان

منگل 22 دسمبر 2015 19:21

آئی ٹی ایف کا پاکستان کو ڈیوس کپ کی میزبانی نہ دینا مایوس کن ہے،عقیل ..

اسلام آباد ۔ 22 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 دسمبر۔2015ء) قومی ٹینس سٹار عقیل خان نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف) نے چین کیخلاف ڈیوس کپ ٹائی کی میزبانی سے پاکستان کو دور کر کے بڑی زیادتی کی ہے، انہیں پاکستان کو ٹائی کی میزبانی دینی چاہئے تھی کیونکہ یہاں پر سیکیورٹی کا کوئی خطرہ نہیں، توقع ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان ڈیوس کپ ٹائی متبادل مقام سری لنکا میں ہو گی۔

منگل کو اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 دسمبر۔2015ء سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان سیکیورٹی کیلئے سازگار ملک ہے کیونکہ دوسرے کھیلوں کے مقابلوں کیلئے غیر ملکی ٹیمیں یہاں کھیلنے آ رہی ہیں اور غیر ملکی ٹیموں کے کھلاڑیوں نے پاکستان کو کھیلوں کیلئے محفوظ ملک قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کراچی میں سنوکر ایونٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں 24 ممالک نے شرکت کی، اسی طرح سکوائش کے ایونٹ میں بھی امریکہ اور مصر سمیت دیگر ممالک نے شرکت کی آئی ٹی ایف کو چین کیخلاف ڈیوس کپ ٹائی کی میزبانی پاکستان کو دینی چاہئے تھی کیونکہ یہاں پر سیکیورٹی کے حالات کافی بہتر ہو چکے ہیں۔

آئی ٹی ایف کو دیگر ممالک کی طرح پاکستان کے ساتھ بھی یکساں سلوک کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ فیڈریشن ٹینس کے فروغ اور بہتری کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ چین کی ٹیم سخت حریف ضرور ہے تاہم ہم ڈٹ کر مقابلے کیلئے تیار ہیں اور کامیابی کیلئے صلاحیتوں سے بڑھ کر کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :