راولپنڈی ، جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کااجلاس ، دہشت گردی کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے حکومت سے بھرپور تعاون کیا جائے گا،اجلاس میں فیصلہ
منگل 22 دسمبر 2015 19:42
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 دسمبر۔2015ء) جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے اجلاس میں آپریشن ضرب عضب کا جائزہ لیا گیا اور دہشت گردی کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
(جاری ہے)
آئی ایس پی آر کے مطابق جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا اجلاس منگل کے روز جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوا جنرل راشد محمود کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے شرکت کی اجلاس میں ملک میں جاری آپریشن ضرب عضب‘ قومی سلامتی ‘ خطے میں جیو اسٹریٹجک صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھا جائے گا اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے حکومت سے بھرپور تعاون کیا جائے گا اجلاس میں پاک فوج کے شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔
افواج کے سربراہان کا کہنا ہے کہ ہر قسم کے خطرات کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.