رواں برس سانحہ منی کو 3 ماہ گزرنے کے بعد بھی 4 پاکستانی حاجی تاحال لاپتہ

وزارت مذہبی امورنے چاروں حجاج کے رشتے داروں کے ڈی این کے نمونے سعودی عرب بھجوادیئے

منگل 22 دسمبر 2015 20:01

رواں برس سانحہ منی کو 3 ماہ گزرنے کے بعد بھی 4 پاکستانی حاجی تاحال لاپتہ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 دسمبر۔2015ء) رواں برس سانحہ منی کو 3 ماہ گزرنے کے بعد بھی 4 پاکستانی حاجی تاحال لاپتہ ہیں۔ رواں برس حج کے دوران پیش آنے والے منی حادثے کو3 ماہ گزرگئے جس کے باوجود 4 پاکستانی تاحال لاپتہ ہیں، لاپتہ حاجیوں میں فتح جنگ کی یاسمین بی بی، ملتان کی رخسانہ بی بی ، کراچی کے رانا فرید اور لکی مروت کے شیر عالم شامل ہیں۔

(جاری ہے)

وزارت مذہبی امورنے چاروں حجاج کے رشتے داروں کے ڈی این کے نمونے سعودی عرب بھجوادیئے ہیں ، جن کی مدد سے ان حجاج کرام کے زندہ یا شہید ہونے کی تصدیق کی جاسکے گی۔دوسری جانب دوسری جانب جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے لئے امداد کاعمل بھی سست روی کا شکار ہے۔ اب تک 146 میں سے صرف 23 پاکستانیوں کو امدادی چیک جاری کئے گئے ہیں جب کہ 123 شہدا کے ورثا امدادی رقوم کے منتظر ہیں، وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ 50 شہدا کے لواحقین کو ادائیگی کے انتظامات مکمل ہوگئے ہیں۔واضح رہے کہ رواں برس 10 ذی الحجہ کو شیطان کو کنکریاں مارنے کے عمل کے دوران بھگدڑ سے سیکڑوں حاجی شہید ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :