مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے رشتہ دار سہیل ضیابٹ نے اپنی الگ پارٹی بنانے کا اعلان کردیا

نظام کی تبدیلی کا وقت آگیا ،تبدیلی آتی نہیں نظام تبدیل کرناپڑتاہے ، کسی سیاستدان کو جماعت میں شامل نہیں کرناچاہتا‘ گفتگو

منگل 22 دسمبر 2015 20:02

مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے رشتہ دار سہیل ضیابٹ نے اپنی الگ پارٹی بنانے ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 دسمبر۔2015ء ) مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے رشتہ دار سہیل ضیابٹ نے اپنی الگ پارٹی بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب نظام کی تبدیلی کا وقت آگیاہے ،تبدیلی آتی نہیں نظام تبدیل کرناپڑتاہے ، تبدیلی تب آئے گی جب پاکستان کی اٹھارہ کروڑ عوام خود بدلنے کی کوشش کریں گے ۔نجی ٹی وی کے مطابق سہیل ضیاء بٹ نے کہا کہ وہ نوجوانوں کو بے وقوف بنانے والے لیڈروں کو تبدیلی کا اصل مقصد سمجھائیں گے ، تعلیمی اداروں سے فارغ ہونیوالے بچے جب اس میدان میں آئیں گے وہ انقلاب لائیں گے ، ان سے بڑی توقعات ہیں جن سے ہمیشہ پارٹیاں وعدہ کرتی رہیں لیکن وعدے پورے نہیں کیے ، وہ تو ساراکچھ کرناہی ان کے ہاتھ سے کرناچاہتے ہیں ۔

سہیل ضیابٹ کاکہناتھاکہ کسی سیاستدان کو جماعت میں شامل نہیں کرناچاہتے،صرف عوامی خدمت رکھنے والے کارکنان کو ہی ٹکٹ دیاجائے گا،اراکین اسمبلی صرف گائیڈ کے طورپر پارٹی میں آسکتے ہیں ، ان کی کسی سے ذاتی مخالفت نہیں تاہم اپنا مشن ضرورہے ، ابھی تک بچپن کی نظم نہیں بھولے جس میں کہاگیاتھاکہ ہومیراکام غریبوں کی حمایت کرنا۔

(جاری ہے)

ملکی موجودہ حالات پر سہیل ضیابٹ کاکہناتھاکہ حالات کے قدموں میں قلندر نہیں گرتا، ٹوٹے جو ستارہ توزمین پر نہیں گرتا۔گرتے ہیں بڑے شوق سے دریاسمند ر میں ، سمندر کبھی کسی دریامیں نہیں گرتا۔

متعلقہ عنوان :