پاکستان سپر لیگ میں کس کھلاڑی کی کتنی قیمت ہے ؟

لیگ میں سب سے بڑی رقم ایک لاکھ 40ہزار ڈالر ہے جو پلاٹینم کیٹگری کے لیے رکھی گئی کرس گیل، شین واٹسن، کیون پیٹرسن، شعیب ملک، شاہد آفریدی، مصباح الحق، آندرے رسل، سرفراز احمد، احمد شہزاد، ڈوئن براوو، عمراکمل، شکیب الحسن، سہیل تنویر، وہاب ریاض اور ڈیرن سیمی پلاٹینم کیٹگری میں شامل

منگل 22 دسمبر 2015 20:05

پاکستان سپر لیگ میں کس کھلاڑی کی کتنی قیمت ہے ؟

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 دسمبر۔2015ء) پاکستان سپر لیگ میں شریک کھلاڑی کو دی جانے والی سب سے بڑی رقم ایک لاکھ 40ہزار ڈالر ہے جو پلاٹینم کیٹگری کے لیے رکھی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل کی طرز پر پاکستان سپر لیگ میں کھلاڑیوں کی نیلامی نہیں ہوئی اور نہ ہی بولی لگی بلکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پہلے ہی ہر کیٹگری میں شامل کرکٹروں کے ناموں کو حتمی شکل دے دی تھی۔

پاکستان سپر لیگ میں جن کرکٹروں کو سب سے زیادہ ایک لاکھ 40ہزار ڈالر ملیں گے ان میں کرس گیل، شین واٹسن، کیون پیٹرسن، شعیب ملک، شاہد آفریدی، مصباح الحق، آندرے رسل، سرفراز احمد، احمد شہزاد، ڈوئن براوو، عمراکمل، شکیب الحسن، سہیل تنویر، وہاب ریاض اور ڈیرن سیمی شامل ہیں۔پاکستان سپر لیگ کی ڈائمنڈ کیٹگری میں ہر کھلاڑی کو 70ہزار ڈالر ملیں گے۔

(جاری ہے)

گولڈ کیٹگری کے کرکٹر کو 50ہزار ڈالر ملیں گے، جبکہ سلور کیٹگری کے کھلاڑی کے لیے 25ہزار ڈالر رکھے گئے ہیں اور ایمرجنگ کرکٹر کو 10ہزار ڈالر دیئے جائیں گے۔پاکستان سپر لیگ میں شریک ہر ٹیم کے 16رکنی سکواڈ کے معاوضے کی مجموعی مالیت 9لاکھ 85ہزار ڈالرز جبکہ 20رکنی سکواڈ کا مجموعی معاوضہ 11لاکھ ڈالر بنتا ہے۔پاکستان سپر لیگ میں مجموعی طور پر 310 کرکٹروں کے نام ڈرافٹ میں موجود ہیں جن میں سے 29پلاٹینم کیٹگری میں کرکٹر شامل ہیں۔