بین الصوبائی والی بال چمپئن شپ ، سپورٹس بورڈ پنجاب کی گرلز ٹیم فائنل میں پہنچ گئی

سیمی فائنل میں اسلام آباد کو شکست دی، دوسرے سیمی فائنل میں خیبر پختونخوا نے آزاد کشمیر کو ہرادیا، فائنل بدھ کو ہوگا

منگل 22 دسمبر 2015 20:05

بین الصوبائی والی بال چمپئن شپ ، سپورٹس بورڈ پنجاب کی گرلز ٹیم فائنل ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 دسمبر۔2015ء) سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیرانتظام راولپنڈی میں منعقد ہونیوالی بین الصوبائی والی بال چمپئن شپ میں سپورٹس بورڈ پنجاب کی گرلز انڈر16ٹیم سیمی فائنل میں اسلام آباد کو ہرا کرفائنل میں پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

فائنل میں اس کامقابلہ بدھ کو خیبر پختونخوا کے ساتھ ہوگا، تفصیلات کے مطابق بین الصوبائی والی بال چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل میں سپورٹس بورڈپنجاب کی گرلز انڈر16ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلام آباد کو 25-7،25-7،25-10سے شکست دیدی، ٹیم کے بہترین کھیل پر شائقین نے کھلاڑیوں کو بھرپور داد دی، دوسرے سیمی فائنل میں خیبر پختونخوا نے آزاد کشمیر کو 27-5،25-23اور25-17سے ہرایا، چیمپیئن شپ کا فائنل بدھ کو کھیلا جائے گا، فائنل کے مہمان خصوصی ڈی سی او راولپنڈی ساجد ظفر ڈال ہوں گے۔