دوبئی، بھارتی شہری کی بیوی کاقتل کیس،قاتل شوہر اورپاکستانی معاون کی سزائے موت برقرار

منگل 22 دسمبر 2015 20:39

دوبئی، بھارتی شہری کی بیوی کاقتل کیس،قاتل شوہر اورپاکستانی معاون کی ..

دوبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 دسمبر۔2015ء) دوبئی کی اعلیٰ عدالت نے ایک بھارتی شہری کواپنی بیوی کے قتل اورایک پاکستانی کواس کی معاونت کے مقدمے میں سزائے موت برقراررکھی ہے جس کے باعث ان دونوں کوفائرنگ سکواڈ کے ذریعے سزائے موت دی جائے گی۔

(جاری ہے)

مقامی میڈیاکے مطابق بھارتی شہری جس کانام اے کیواورپاکستانی جس کانام آراے بتایاگیاہے نے2013ء میں خاتون کوقتل کرکے تھیلے میں ڈال کرالفکا کے علاقے میں زمین میں دباتھا۔

عبدالعزیزعبداﷲ نامی جج نے ان کی سزا کیخلاف اپیلیں مستردکردیں اکتوبرمیں دوبئی کی عدالت نے انہیں سزائے موت سنائی تھی۔قتل کے مجرم کے والدکاکہناہے کہ میری بہوشکایت کرتی تھی کہ اے کیواس پرتشدد کرتاہے پولیس افسر نے عدالت کو بتایا کہ اے کیونے اپنے جرم کااعتراف کیاہے۔

متعلقہ عنوان :