لاہور ہائیکورٹ میں اورنج لائن منصوبہ پر کام رکوانے کیلئے درخواست دائر

ٹرین منصوبہ پر صحت کے فنڈز خرچ کیے جا رہے ہیں ،اس سے ہسپتالوں میں سہولتوں کا فقدان پیدا ہو چکا ہے‘درخواست گزار کاموقف

منگل 22 دسمبر 2015 21:02

لاہور ہائیکورٹ میں اورنج لائن منصوبہ پر کام رکوانے کیلئے درخواست دائر

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 دسمبر۔2015ء) اورنج لائن منصوبہ پر کام رکوانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روزلاہور ہائیکورٹ میں درخواست گزار منیر احمد کی جانب سے دائر متفرق درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ اورنج لائن ٹرین منصوبہ پر صحت کے فنڈز خرچ کیے جا رہے ہیں جس سے ہسپتالوں میں سہولتوں کا فقدان پیدا ہو چکا ہے۔قانون کے تحت کسی بھی ترقیاتی منصوبہ کے لیے صحت کے لیے مختص کیے گئے فنڈز کو استعمال نہیں کیا جا رہا لہذا عدالت اورنج لائن منصوبہ پر کام روکنے کا حکم جاری کرے۔

متعلقہ عنوان :