تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ،ولیمسن نے بلے بازوں میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے نئی تاریخ رقم کر دی

یونس، مصباح اور یاسرشاہ اپنی اپنی پوزیشنز پر برقرار

منگل 22 دسمبر 2015 21:09

تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ،ولیمسن نے بلے بازوں میں پہلی پوزیشن حاصل ..

دبئی ۔ 22 دسمبر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔22 دسمبر۔2015ء) کین ولیمسن نے آئی سی سی کی تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں بلے بازوں میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے نئی تاریخ رقم کر دی، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے کیوی بلے باز بن گئے ہیں۔ پاکستان کے یونس خان، مصباح الحق اور یاسرشاہ اپنی اپنی پوزیشنز برقرار رکھتے ہوئے ہیں۔ ڈیل سٹین باؤلرز اور ایشون آل راؤنڈرز میں پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔

آئی سی سی نے نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ کے بعد نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق کیوی بلے باز کین ولیمسن نے آخری ٹیسٹ میں شاندار سنچری بنانے کے ساتھ دو درجے ترقی پا کر بلے بازوں میں جوروٹ کو پہلی پوزیشن سے محروم کر دیا، روٹ تنزلی کا شکار ہو کر دوسرے نمبر پر چلے گئے، ڈی ویلیئرز بھی ایک درجہ گر کر تیسرے نمبر پر پہنچ گئے، سمتھ کا چوتھا، وارنر کا پانچواں، یونس خان کا چھٹا نمبر برقرار ہے، آملہ ایک زینہ چڑھ کر ساتویں نمبر پر پہنچ گئے، میتھیوز تنزلی کے بعد آٹھویں نمبر پر آ گئے، کک نویں اور مصباح دسویں نمبر پر برقرار ہیں، بھارت کے اجنکیا راہانے ترقی پا کر گیارہویں نمبر پر پہنچ گئے، برینڈن میک کولم بھی ٹاپ ٹونٹی میں شامل ہونے میں کامیاب رہے، باؤلرز میں سٹین پہلے، ایشون دوسرے جبکہ اینڈرسن اور یاسرشاہ مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر برقرار ہیں، براڈ پانچویں، ہیزلووڈ چھٹے، جدیجا ساتویں، بولٹ آٹھویں، فلینڈر نویں اور ساؤتھی دسویں نمبر پر پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

مورکل تنزلی کے بعد ٹاپ ٹونٹی سے باہر ہو گئے۔ آل راؤنڈرز میں ایشون پہلے، شکیب الحسن دوسرے، براڈ تیسرے، فلینڈر چوتھے اور جدیجا پانچویں نمبر پر برقرار ہیں۔

متعلقہ عنوان :