ولیمسن نے ہملٹن ٹیسٹ میں کئی ریکارڈز اپنے نام کر لئے

کلینڈر ایئر میں زیادہ رنز بنانے والے کیوی بلے باز بن گئے،زیادہ سنچریوں کا ٹیلر کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا، کیلنڈر ایئر میں 90 پلس کی اوسط سے ہزار سے زائد رنز بنانے والے دنیا کے آٹھویں بلے باز کا اعزاز بھی اپنے نام کیا

منگل 22 دسمبر 2015 21:12

ولیمسن نے ہملٹن ٹیسٹ میں کئی ریکارڈز اپنے نام کر لئے

ہملٹن ۔ 22 دسمبر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔22 دسمبر۔2015ء) نیوزی لینڈ ٹیم کے سٹار بلے باز کین ولیمسن نے سری لنکا کے خلاف آخری ٹیسٹ میں کئی ریکارڈز اپنے نام کر لئے۔ ولیمسن کیلنڈر ایئر میں زیادہ رنز بنانے والے کیوی بلے باز بن گئے۔ زیادہ سنچریوں کا روز ٹیلر کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا اور ملک کی جانب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے مشترکہ طور پر دوسرے بلے باز بھی بن گئے ہیں۔

کیلنڈر ایئر کے دوران ٹیسٹ میچز میں 90 پلس کی اوسط سے ہزار سے زائد رنز بنانے والے نیوزی لینڈ کے پہلے اور دنیا کے آٹھویں بلے باز بن گئے۔ ولیمسن نے سری لنکا کے خلاف آخری ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں شاندار سنچری بنا کر یہ سنگ میل عبور کیا۔ سری لنکا کے خلاف ہملٹن ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں ولیمسن نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور سنچری مکمل کی، یہ ان کی رواں برس پانچویں اور مجموعی طور پر 13 ویں سنچری تھی، وہ رواں سال پانچ سنچریاں بنا کر سٹیون سمتھ کے ہم پلہ ہو گئے جبکہ انہوں نے زیادہ سنچریوں کا ٹیلر کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ انہوں نے کیلنڈر ایئر میں 1172 رنز بنا کر ملک کی طرف سے ایک سال کے دوران زیادہ رنز بنانے کا میک کولم کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا، میک کولم نے گزشتہ سال 1164 رنز بنائے تھے۔ اس کے ساتھ ساتھ ولیمسن 90 پلس کی اوسط سے ہزار سے زائد رنز بنانے والے دنیا کے آٹھویں بلے باز بھی بن گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :