2020 کے اولمپکس کے انعقاد کے لیے ایک نئے اور نسبتاً چھوٹے سٹیڈیم کے ڈیزائن کا انتخاب کر لیا گیا ہے۔سٹیدیم کی تعمیر کی ابتدائی ذمہ داری مشہور ماہر تعمیر زہا حدید کو دی گئی لیکن
منگل 22 دسمبر 2015 21:35
ٹوکیو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔22 دسمبر۔2015ء) جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں 2020 کے اولمپکس کے انعقاد کے لیے ایک نئے اور نسبتاً چھوٹے سٹیڈیم کے ڈیزائن کا انتخاب کر لیا گیا ہے۔سٹیدیم کی تعمیر کی ابتدائی ذمہ داری مشہور ماہر تعمیر زہا حدید کو دی گئی تھی لیکن حدید کے انتہائی جدید طرز کے ڈیزائن پر آنے والی بھاری لاگت کے باعث ان کی خدمات حاصل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
جاپان کے ماہر تعمیرات کینگو کوما کے بنائے اس نئے ڈیزائن پر 149 ارب ین کی لاگت آئے گی جبکہ زہا حدید کے ڈیزائن پر آنے والی لاگت 252 ارب ین تک جا سکتی تھی۔ اگر یہ ڈیزائن منظور ہو جاتا تو یہ سٹیڈیم کھیلوں کے مقابلوں کے لیے دنیا کی مہنگی ترین جگہ کا درجہ حاصل کر لیتا۔سٹیڈیم کے ڈیزائن کا منصوبہ زہا حدید سے واپس لیے جانے پر جاپان میں اعلیٰ سطح پر شدید بحث و مباحثہ ہوا جو اس سال اکتوبر میں جاپان کے وزیر تعلیم کھیل ہاکوبون شمومورا کے استعفے پر ختم ہوا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
فرانس میں تیرہ سال سے کم عمر بچوں کے رات کےاوقات میں باہر نکلنے پر کرفیو عائد
-
عدت میں نکاح کیس، بانی پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت 30 اپریل تک ملتوی
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر هذال بن حمود العتيبي اور ریکٹر ڈاکٹر ثمینہ ملک کی ملاقات
-
ہم ایک ایسا معاشرہ بنائیں گے جس کا خواب قائد نے دیکھا تھا، وزیراعظم شہباز شریف
-
جو نام بانی پی ٹی آئی دیں گے وہی چیئرمین پی اے سی ہو گا، عمرایوب
-
پارٹی کے اندرونی معاملات پر پارٹی میں ہی بحث کرنی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کا شیرافضل مروت کو انتباہ
-
9 مئی کو پی ٹی آئی نے پرامن احتجاج کیا، پارٹی نے کسی کو پرتشدد ہونے کا نہیں کہا
-
یرغمال تفریح گاہیں
-
رشوت خوری کا الزام، روس کے نائب وزیر دفاع گرفتار
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
تحریک انصاف کی پانچ فرنچائز ہیں ہر کسی کا اپنا مؤقف ہے
-
ایران کے صدرڈاکٹرابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.