30جون2010ء سے30جون2013ء ،تین سا ل میں صو بہ بھر کے ڈو یژنل ہیڈ جواٹرز میں11لاکھ81ہزار988گا ڑ یا ں ر جسٹرڈ ہو ئیں،گیان چندا سیرانی

سب سے ز یا دہ7لاکھ50ہزار629گا ڑ یاں کرا چی میں ر جسٹرڈ ہو ئیں، ر جسٹرڈ گاڑ یوں میں8لاکھ98ہزار345موٹر سا ئیکلیں ہیں ،صوبائی وزیر ایکسائز کا سندھ اسمبلی میں اظہار خیال

منگل 22 دسمبر 2015 21:50

کرا چی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔22 دسمبر۔2015ء) صو بائی وز یر ایکسا ئیز گیان چندا سیرانی نے منگل کے روز سندھ اسمبلی کے ایوان کو و قفہ سوالات کے دوران بتایاکہ30جون2010ء سے30جون2013ء تک تین سا لوں کے اندر صو بہ بھر کے ڈو یژنل ہیڈ جواٹرز میں11لاکھ81ہزار988گا ڑ یا ں ر جسٹرڈ ہو ئیں سب سے ز یا دہ7لاکھ50ہزار629گا ڑ یاں کرا چی میں ر جسٹرڈ ہو ئیں انہوں نے کہا کہ تمام ر جسٹرڈ گاڑ یوں میں8لاکھ98ہزار345موٹر سا ئیکلیں ہیں وز یر ایکسا ئیز نے ایون کو بتا یا کہ کرا چی ڈ و یژن میں69شراب خا نے ہیں ان تمام شران خا نو کو قا نو ن کے مطا بق اجا زت دی گئی ہے2008ء سے2013تک صو بہ بھر میں شراب خا نوں کے کل13لا ئسنس جا ری کیے گئے جن میں کرا چی کے اندر8لا ڑ کا نہ میں ایک حیدر آ باد میں دو اور سکھر میں دو لا ئسنس جا ری کیے گئے انہوں نے بتا یا کہ اس و قت صو بہ کے اندر38لاکھ98ہزار393گا ڑ یاں ر جسٹرڈ ہیں جو لا ئی2013ء سے مئی2014ء تک 7لاکھ51ہزار567گاڑ یوں پر موٹر و ہیکل ٹیکس ادا کیا گیا اور ان گاڑ یوں کو ٹیکس ٹوکن اسٹیکر جا ری کیے گئے انہوں نے ایوان کو بتایا کہ2008ء اور2012ء کے دوران صو بہ بھر میں محکمہ ایکسا ئیز اینڈ ٹیکیشن میں651اسا میوں پر بھر تیاں کی گئیں جن میں سکھر ر یجن کے اندر105،لا ڑ کا نہ کے اندر160،کرا چی کے اندر251،حیدرآ باد کے اندر69اور میر پو رخاص ر یجن کے اندر 66افراد بھر تی کیے گئے انہوں نے بتایا کہ نئے شراب خا نوں پر وز یر اعلی نے پا بندی لگا دی ہے نئے شراب خا نہ کے لا ئسنس کی فیس50لاکھ روپے اور سا لا نہ فیس6لاکھ رو پے ہے

متعلقہ عنوان :