پاکستان اور بھارت کا لائن آف کنٹرول پر صبر وتحمل کا مظاہرہ کرنے اور سیزفائر معاہدے کو برقرار رکھنے پراتفاق

پونچھ سیکٹر کے چاکن دا باغ کراسنگ میں بٹالین کمانڈر سطح کی فلیگ میٹنگ میں دونوں اطراف سے مفاہمتی میکنزم کے تحت لائن آف کنٹرول پر تحمل کا مظاہرہ کرنے اور مواصلاتی رابطے بحال رکھنے پراتفاق ،جنگ بندی، فضائی حدود کی خلاف ورزیوں اور غلطی سے سرحد پار کرنے والے شہریوں کی واپسی جیسے مسائل پر بھی تبادلہ خیال ،بی ایس ایف حکام

منگل 22 دسمبر 2015 22:13

پاکستان اور بھارت کا لائن آف کنٹرول پر صبر وتحمل کا مظاہرہ کرنے اور ..

نئی دہلی/جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 دسمبر۔2015ء ) پاک بھارت سرحدی حکام نے لائن آف کنٹرول پر صبر وتحمل کا مظاہرہ کرنے اور سیزفائر معاہدے کو برقرار رکھنے پراتفاق کیا ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کوبھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان اور بھارت کے سرحدی حکام کے درمیان گیارہ بجے کے قریب پونچھ سیکٹر کے چاکن دا باغ کراسنگ میں بٹالین کمانڈر سطح کی فلیگ میٹنگ منعقد ہوئی جس میں دونوں اطراف سے قائم مفاہمتی میکنزم کے تحت لائن آف کنٹرول پر تحمل کا مظاہرہ کرنے اور مواصلاتی رابطے بحال رکھنے پراتفاق کیا گیا۔

بی ایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ پاک بھارت فلیگ میٹنگ ایک مثبت بیان پر ختم ہوئی جس میں اعتماد سازی کے اقدامات کو آگے لے کر چلنے کا فیصلہ کیا گیا ۔دونوں فریقین نے جنگ بندی اور فضائی حدود کی خلاف ورزیوں اور غلطی سے سرحد پار کرنے والے شہریوں کی واپسی جیسے مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔