ملک کیلئے 100 بار بھی ایمرجنسی لگانی پڑے تو لگائی جائے ،ہربار فوج کیوں اقتدار پر قبضہ کرے ،عدلیہ کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، رینجرز اچھا کام کررہی ہے اسے اختیارات دینے چاہئیں ، سندھ میں رینجرز کے ساتھ روا سلوک کے حق میں نہیں

آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین اورسابق صدر پرویز مشرف کاتقریب سے خطاب

منگل 22 دسمبر 2015 22:13

ملک کیلئے 100 بار بھی ایمرجنسی لگانی پڑے تو لگائی جائے ،ہربار فوج کیوں ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 دسمبر۔2015ء ) آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین اورسابق صدر (ر) جنرل پرویز مشرف نے کہا ہے کہ ہر بار فوج کیوں اقتدار پر قبضہ کرے بلکہ عدلیہ کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔ رینجرز اچھا کام کررہی ہے اسے اختیارات دینے چاہئیں ، سندھ میں رینجرز کے ساتھ جو ہو رہا ہے اس کے حق میں نہیں ہوں ۔ ملک کے لئے 100 بار بھی ایمرجنسی لگانی پڑے تو لگانی چاہیے ۔

وہ منگل کو کراچی میں تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت بلوچستان میں مداخلت کررہا ہے اس روکنے کی ضرورت ہے ۔ پرویز مشرف نے کہا کہ رینجرز اختیارات میں کمی کرنا صحیح نہیں ہے ۔ رینجرز اچھا کام کر رہی ہے اسے پورے اختیارات دینے چاہیں ۔ سندھ میں رینجرز کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے اس کے حق میں نہیں ہوں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گورننس اور اکانومی کا تعلق بہت قریب کا ہے ۔

مقامی کارکردگی عالمی کارکردگی پراثر انداز ہوتی ہے ۔ سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ ملک کی بہتری کے لئے 100بار بھی ایمرجنسی لگانی پڑے تو لگانی چاہیے ۔ اپنے دور حکومت میں جو عزت ملی وہ مقامی کارکردگی کی بدولت تھی جس کی وجہ سے بین الاقوامی سرمایہ کاری بھی پاکستان آئی ۔ انہوں نے کہا کہ ہر بار فوج ہی کیوں اقتدار پر قبضہ کرے بلکہ عدلیہ کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے