ڈاکٹر عاصم کو دو مہینے تک جے آئی ٹی کے بغیرحراست میں رکھا گیا،جو پیسہ دہشتگردوں کی معاونت کیلئے استعمال ہو اس پر کارروائی ہونی چاہیے‘سابق وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کے وکیل انور منصور کی نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 22 دسمبر 2015 22:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 دسمبر۔2015ء) سابق وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کے وکیل انور منصور نے کہا ہے کہ جو پیسہ دہشت گردی کی معاونت کیلئے استعمال ہو اس پر کارروائی ہونی چاہیے، دو مہینے تک جے آئی ٹی کے بغیر ڈاکٹر عاصم کو حراست میں رکھا گیا۔ وہ منگل کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دو مہینے تک جے آئی ٹی کے بغیر ڈاکٹر عاصم کو حراست میں رکھا گیا، جے آئی ٹی جلدی میں بنائی گئی، اس لئے غلطیاں کی گئیں۔

انور منصور نے کہا کہ جو پیسہ دہشت گردی کی معاوت کیلئے استعمال ہوا اس پر کارروائی ہونی چاہیے، ایف آئی آر میں ذکر نہیں کہ علاج کرنے سے پہلے میڈیکل کو لیگل نہیں کرایا گیا۔ ایڈووکیٹ انور منصور نے کہا کہ 13 یا 14صفحے کی جے آئی ٹی ہے اور ایک صفحے کی ایف آئی آر ہے، ایف آئی آر میں کہیں ذکر نہیں کہ جو علاج کیا گیا وہ غیر قانونی ہے۔

متعلقہ عنوان :