حکومت کا عید میلاد النبیؐ کے موقع پر لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ

منگل 22 دسمبر 2015 22:54

حکومت کا عید میلاد النبیؐ کے موقع پر لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 دسمبر۔2015ء) حکومت نے عید میلاد النبیؐ کے بابرکت و مقدس دن کے موقع پر لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایات جاری کر دیں ۔ حکومت کی ہدایت پر وزارت پانی و بجلی نے تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں اور واپڈا حکام کو ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

مراسلے میں ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے حکام کے کو ہدایت کی گئی ہے کہ عید میلادالنبیؐ کے موقع پرکل (جمعرات )12 ربیع الاول کے روزدن کے اوقات میں بالعموم اور شام و رات کے اوقات میں بالخصوص کسی قسم کی لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے تاکہ فرزندان توحید پرسکون اور خوشگوار ماحول میں اپنی مذہبی عبادات ، رسومات وغیرہ سرانجام دے سکیں اور چراغاں میں بھی کسی دقت کاسامنا نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ عنوان :