ایم کیو ایم کے مقتول رہنما عمران فاروق کی بیوہ 5 برس بعد عدالت میں پیش

muhammad ali محمد علی منگل 22 دسمبر 2015 23:13

ایم کیو ایم کے مقتول رہنما عمران فاروق کی بیوہ 5 برس بعد عدالت میں پیش
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.22دسمبر 2015 ء) ایم کیو ایم کے مقتول رہنما عمران فاروق کی بیوہ 5 برس بعد عدالت میں پیش ہو گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے مقتول رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

مقتول عمران فاروق کی بیوہ شمائلہ فاروق 5 برس کے بعد عدالت میں پیش ہوئی ہیں۔ اس موقع پر کورٹ روم کو خالی کروا دیا گیا۔ شمائلہ فاروق نے مجسٹریٹ کے سامنے 5 برس قبل دیے جانے والے بیان کی تصدیق کر دی ہے۔