شاہ رخ خان کی "دل والے" نے دیپیکا پڈوکون کی "باجی راو مستانی" کو باکس آفس پر پیچھے چھوڑ دیا

muhammad ali محمد علی بدھ 23 دسمبر 2015 01:03

شاہ رخ خان کی "دل والے" نے دیپیکا پڈوکون کی "باجی راو مستانی" کو باکس ..
ممبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.22دسمبر 2015 ء) شاہ رخ خان کی "دل والے" نے دیپیکا پڈوکون کی "باجی راو مستانی" کو باکس آفس پر پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شاہ رخ خان کی "دل والے" اور دیپیکا پڈوکون کی "باجی راو مستانی" نے ریلیز ہونے کے بعد باکس آفس پر دھوم مچا دی ہے۔

(جاری ہے)

تاہم توقعات کے باوجود دیپیکا پڈوکون کی "باجی راو مستانی" شاہ رخ خان کی "دل والے" کو باکس آفس پر پیچھے نہ چھوڑ سکی۔ "دل والے" اب تک 100 کروڑ سے زاءد کا منافع کما چکی ہے جبکہ "باجی راو مستانی" نے 65 کروڑ کے قریب منافع کمایا ہے۔

متعلقہ عنوان :