این اے 154 ، ضمنی انتخاب میں پولنگ کا عمل جاری

بدھ 23 دسمبر 2015 11:10

این اے 154 ، ضمنی انتخاب میں پولنگ کا عمل جاری

لودھراں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23دسمبر2015ء).قومی اسمبلی کے حلقے این اے 154کے ضمنی انتخابی معرکے کی پولنگ کیلئے اسٹیشنوں کے باہر لمبی قطاریں لگ گئی ہیں،مسلم لیگ ن کے صدیق بلوچ اور تحریک انصاف کے جہانگیر ترین کے درمیان کڑا مقابلہ متوقع ہے۔

(جاری ہے)

این اے 154 میںصبح 8بجے شروع ہونے والی پولنگ شام 5بجے تک جاری رہے گی ، حلقے میں رجسٹرڈووٹروں کی تعداد4لاکھ19ہزار183ہےجبکہ ن لیگ اور تحریک انصاف سمیت 20 امیدوارمیدان میں ہیں، ووٹنگ کیلئے 303پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔ پولنگ کے عمل کو پرامن رکھنے کیلئے تمام ہی کے اندر اور باہر فوج تعینات کی گئی ہےجبکہ 2ہزار پولیس اہلکار اور گیارہ سو رضا کار بھی سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔