چاہتی ہوں عامر باکسنگ رنگ سے دور رہیں ، اہلیہ فریال مخدوم

بدھ 23 دسمبر 2015 11:11

چاہتی ہوں عامر باکسنگ رنگ سے دور رہیں ، اہلیہ فریال مخدوم

کراچی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار23دسمبر- 2015ء) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم نے کہا ہے کہ وہ چاہتی ہیں کہ عامر باکسنگ چھوڑ دیں ، انہیں عامر خان کا باکسنگ رنگ میں جاکر مقابلے کرنا اچھا نہیں لگتا ، عامر خان کے اعزاز میں دی جانے والی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فریال مخدوم کا کہنا تھا کہ وہ آج تک ان کے مقابلے دیکھنے نہیں گئیں کیونکہ وہ اپنے شوہر کو حریف سے مارکھاتے نہیں دیکھ سکتیں ، جب کوئی حریف ان پر مکے برساتا ہے تو انہیں تکلیف ہوتی ہے ۔

(جاری ہے)

فریال کا کا مزید کہنا تھا کہ عامر خان اچھے باکسر اور انسان ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین شوہر اور والد بھی ہیں ، وہ اپنی بیٹی سے شدید سے محبت کرتے ہیں اور ان کی کوشش ہوتی ہے کہ اس کے ساتھ زیادہ وقت بیٹی گزاریں ، فریال کے مطابق عامر خان اپنی تمام تر مصروفیت کے باوجود ان کے لیے بھی وقت نکالتے ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ عامر مذہبی رجحان کے حامل ہیں خاص طور پر رمضانوں میں روزوں کا خاص اہتمام کرتے ہیں ۔

چاہتی ہوں عامر باکسنگ رنگ سے دور رہیں ، اہلیہ فریال مخدوم