پاکستان کے اسرار احمد نے یو ایس جونیئر سکواش چیمپئن شپ جیت لی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 23 دسمبر 2015 11:16

پاکستان کے اسرار احمد نے یو ایس جونیئر سکواش چیمپئن شپ جیت لی

نیوہیون (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار23دسمبر- 2015ء) پاکستان کے اسرار احمد نے یو ایس جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت لی ۔ امریکا میں ہونے والی چیمپئن شپ کے فائنل میں اسرار احمد نے راڈ ٹکر کو 1 کے مقابلے میں 3 سیٹس سے شکست دی ۔

(جاری ہے)

اسرار احمد کی کامیابی کا سکور 9-11 ،11-8 ، 7-11 اور 8-11 رہا ۔ یاد رہے کہ اسرار احمد اگست میں ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ بھی جیت چکے ہیں ۔