رینجرز کے اختیارات کی سمری مسترد کرنے پر پاکستان پیپلز پارٹی کا سینیٹ سے واک آﺅٹ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 23 دسمبر 2015 11:44

رینجرز کے اختیارات کی سمری مسترد کرنے پر پاکستان پیپلز پارٹی کا سینیٹ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 23 دسمبر 2015 ء) : رینجرز کے اختیارات کی سمری مسترد کرنے پر پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹ سے واک آﺅٹ کر دیا۔ پیپلز پارٹی کے ساتھ ساتھ اے این پی کے اراکین نے بھی واک آﺅٹ کر دیا ۔ سینیٹ میں بیان دیتے ہوئے سینیٹر فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ وفاق اور صوبے میں جنگ چھڑ سکتی ہے ، انہوں نے کہا کہ وفاق نے صوبائی معاملات میں براہ راست مداخلت کی ہے ۔

(جاری ہے)

فرحت اللہ بابر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آرٹیکل147کے تحت رینجرزاختیارات پرشرائط عائدکرنا صوبائی حکومت کاحق ہے ، پیپلزپارٹی صوبائی معاملات میں بےجامداخلت کی اجازت نہیں دے گی،ان کا کہنا تھا کہ اگروفاقی حکومت بازنہ آئی تووفاق کےسیاسی استحکام کودھچکا لگے گا۔فرحت اللہ بابر کا کہناتھا کہ پیپلزپارٹی وفاق کوحدسے تجاوزنہیں کرنےدےگی،پارلیمنٹ سمیت تمام فورمزپر وفاق کی جانب سے کی گئی من مانی کےخلاف لڑیں گے ۔ دوسری جانب سینیٹرسعید غنی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے رینجرز کو اختیارات سے تجاوز نہ کرنے کا کہا ، وفاق نے سندھ حکومت کی سمری کو مسترد کر کے سندھ پر کاری ضرب لگائی ہے۔