کراچی : ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکلوانے کے لیے کیس کی سماعت

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 23 دسمبر 2015 11:59

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 23 دسمبر 2015 ء) : ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکلوانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت میں بیان دیا کہ وفاق کے معاملے ا ور کسٹم اتھارٹی میں فرق ہے ، دوسری جانب ایان علی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ایان علی کی والدہ بیمار ہیں اور بیرون ملک ہیں۔

(جاری ہے)

ایان علی کے وکیل نے عدالت میں استدعا کی کہ کیس کی سماعت جلدی کی جائے ۔ جس پر ایان علی کا نام ای سی ایل میں نکلوانے سے متعلق کیس کی مزید سماعت کو 15 جنوری تک ملتوی کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :