قومی تائیکوانڈو ٹیم سیف گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریگی،کرنل(ر) وسیم جنجوعہ

بدھ 23 دسمبر 2015 12:15

قومی تائیکوانڈو ٹیم سیف گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریگی،کرنل(ر) ..

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23دسمبر۔2015ء) پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل(ر) وسیم احمد جنجوعہ نے کہا ہے کہ قومی تائیکوانڈو ٹیم سیف گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی تائیکوانڈو ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ حمیدی ہال میں جاری ہے جس میں20 مرد جبکہ 9 خواتین کھلاڑی شامل ہیں، مردوں میں محمد شفیق، طاہر خان، ہارون خان، نثار خان، محمود ترین، محمد اشفاق، ارسلان خان، محمد اعجاز، عدیل شاہ، نویدخان، افنان شاہ، عبدالوقار، عاصم اعجاز، عثمان عابد، وقار شاہ، شاہد اکبر، عامر سہیل، عالمگیر خان، شوٹوو اور علی رحمت شامل ہیں جبکہ خواتین میں ماہ نور ملک، نصرت بی بی، ماہ نور حمید، سنیہ زیب، سدرہ بتول، یمنہ صدیقی، نقش ہمدانی، فرشین ہمدانی شامل ہیں ان کھلاڑیوں کا تعلق پاکستان آرمی، پاکستان ریلوے، ہائرایجوکیشن کمیشن، بلوچستان، گلگت بلتستان، فاٹا سے ہے، ان کھلاڑیوں کو کوچز جاوید کریم اور ناجیہ خان جدید اور اعلیٰ تربیت دے رہے ہیں اور کھلاڑی تربیتی کیمپ میں بھر پور محنت کر رہے ہیں۔